سادہ سا جواب

المزاح_و_الظرافت 74

ابو جعفر المنصور عباسی خلیفہ تھا اس کی پھوپھی فوت ہوگئی
وہ اس کی قبر کے پاس کھڑا تھا
ابو دلامہ شاعر بھی پاس تھا
ابو جعفر المنصور نے بڑے دکھی لہجے اور حکیمانہ انداز سے کہا
تم نے اس قبر کے لیئے کیا تیار کیا ہے ؟
ابو دلامہ کہنے لگا

عمَّتُك يا أمير المؤمنين
امیر المؤمنین آپ کی پھوپھی تیار کی ہے
سوال کا مقصد تھا تم نے اپنی قبر ہے لیئے کیسے اعمال کیئے ہیں مگر جواب اس سادگی سے آیا کہ بس
کبھی کبھار بے ساختہ ایسا جملہ زبان سے نکل جاتا ہے کہ سارا ماحول بدل جاتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top