حضور سے حیاء کریں

عشقِ_سیدِ_عالم 75

عارف بالله مفتیَ تریم عبد الرحمن بن شھاب الدین السقاف فرماتے ہیں

أقسم بالله لو دخل سيدنا رسول الله من هذا الباب خرجت من الباب الآخر
میں خدا تبارک و تعالیٰ کی قسم اٹھاتا ہوں کہ اگر رسول الله صلی الله علیہ وسلم اس دروزے سے داخل ہوں گے تو میں دوسرے دروازے سے نکل جاؤں گا
پوچھا گیا
ایسے کیسے ؟
کیا آپ کو حضور سے ملاقات کا اشتیاق نہیں ہے ؟
فرمایا
میری جان اُن پر قربان مجھے حضور سے ملاقات کا بہت زیادہ شوق ہے
کہا گیا پھر کیوں دوسرے دروازے سے نکل جائیں گے ؟
فرمایا
مجھے حضور سے حیاء آتی ہے میں کس منہ سے حضور کے سامنے جاؤں گا ؟
حسان الہند عرض گزار ہیں

گندے نکمّے کمین مہنگے ہوں کوڑی کے تین
کون ہمیں پالتا تم پہ کروروں درود

باٹ نہ در کے کہیں گھاٹ نہ گھر کے کہیں
ایسے تمہیں پالنا تم پہ کروروں درود
ایک بذرگ کے بارے آتا ہے وہ مدینہ پاک میں حاضری کے وقت مسجدِ نبوی علی صاحبھا الصلوۃ و السلام میں داخل نہیں ہوتے تھے
کوئی پوچھتا تو فرماتے تھے
کتا گھر کی چوکھٹ کے باہر ہی رہتا ہے گھر میں داخل نہیں ہوتا

عشاق اُن سے حیاء کرتے ہیں وہاں سانسیں بھی اونچی نہیں کرتے
سیدی عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں

لو كنت من قتلة الحسين وغفر الله لي وأدخلني الجنة لما دخلتها حياء من رسول الله ﷺ
اگر میں امام حسین کے قاتلین میں شامل ہوتا اور الله رب العزت میری بخشش فرما دیتا اور مجھے جنت میں داخل فرماتا تو میں جنت میں رسول الله سے حیاء کرتے ہوئے جنت میں نہ جاتا
❗ وفیات الاعیان ❗
مرآۃ الزمان میں الفاظ یوں ہیں
لما دخلتُ حياءً من رسول الله ﷺ أن تقعَ عيني في عينه
میں جنت میں حضور سے حیاء کرتے ہوئے نہ جاتا کہ میری آنکھیں حضور کی آنکھوں میں کیسے دیکھیں گی
آج حضور کی آل کو ستانے والے حضور کا سامنا کیسے کریں گے ؟
حضور کی اولاد کو تنگ کرنے والیاں اِن کی دادی جان اماں فاطمہ کی چادرِ تطہیر کا سایا کیسے پائیں گی ؟
عوامِ مسلمین کو تعظیمِ و توقیرِ سادات کا حکم ہے شجرے کھنگالنے کا نہیں
غیرِ سید کی تعظیم سید سمجھ کے کر لی تو آپ کا اجر پکا ہوگیا اور سید کو غیر سید ثابت کرنے پر پکڑ ہوگئی تو کیا کریں گے ؟

حضور سے حیاء کریں اور حضور سے حیاء حضور کی آلِ پاک سے مودت کرنا اور ان کا لحاظ کرنا ہے
جو اولاد کے لیئے بد لحاظ ہے وہ باپ کے غلام کیسے قرار پا سکتا ہے ؟
حضور کی اولاد کوئی کام کہے تو ترجیحی بنیاد پر وہ کام کریں
سادات کرام کچھ طلب کریں تو حتی المقدور پوری کریں
آج ان کے کام آئیں کل یہ تمہارے کام آئیں گے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top