عشقِ_سیدِ_عالم 74
عارف بالله سیدی مجد الدین بغدادی فرماتے ہیں
میں نے خواب میں حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی تو عرض کیا
حضور ابن سیناء کے بارے کیا فرماتے ہیں ؟
فرمایا
هو رجل أراد أن يصل إلى الله تعالى بلا وساطتي فحجبته بيدي هكذا فسقط في النار
وہ ایسا آدمی ہے جو میرے واسطے کے بغیر الله تک پہنچنا چاہتا تھا تو میں نے ہاتھ سے اس کے لیئے پردہ کر دیا تو وہ جہنم میں جا گرا
❗ الکشکول لبھاء العاملی المتوفی 1031 ❗
حسان الہند کہتے ہیں
بے اُن کے واسطہ کے خدا کچھ عطا کرے
حاشا غلط غلط یہ ہوس بے بصر کی ہے
تیری قضا خلیفۂ اَحکامِ ذی الجلال
تیری رضا حلیف قضا و قدر کی ہے
کون ہے جو اُن کے واسطے کے بغیر خدا تک پہنچ سکا ہے ؟
کون ہے جو پہنچ پائے گا ؟
لاکھوں سال لا الہ الا الله پڑھتے ہیں
دل سے اس پر ایمان رکھیں
لوگوں کو تبلیغ کریں
مر کر خاک ہو جائیں
جب تک محمد رسول الله نہیں کہیں گے الله رب العزت کی بارگاہ سے مردود رہیں گے
شیطانی توحید پر نہ جم جائیں بلکہ ملکی توحید پر ثابت قدم رہیں
شیطان نے یہ نہیں کہا تھا کہ اے الله میں تجھے نہیں مانتا
یہ بھی نہیں کہا تھا تیرا کوئی شریک ہے
بلکہ یہ کہا تھا میں آدم کو نہیں مانتا
اور آدم نبی ہیں زمین میں الله کے خلیفہ ہیں
الله کو مانو اور اس کے نبی کو نہ مانو یہ شیطانی توحید ہے
حسان الہند فرماتے ہیں
ذِکر خدا جو اُن سے جدا چاہو نجدیو!
وَاللہ ذِکرِ حق نہیں کنجی سَقَرکی ہے
فرشتوں کی توحید کیا تھی ؟
بلا چوں چراں سجدے میں گر گئے اور اُس کے نبی کو مان لیا
ہمارے امام فرماتے ہیں
انھیں جانا انھیں مانا نہ رکھا غیر سے کام
لِلّٰہِ الْحَمْد میں دُنیا سے مسلمان گیا
اَور تم پر مِرے آقا کی عنایت نہ سہی
نَجدیو! کلمہ پڑھانے کا بھی اِحسان گیا
آج لے اُن کی پناہ آج مدد مانگ اُن سے
پِھر نہ مانیں گے قِیامت میں اگر مان گیا
دو طبقے جو حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ مانے جہنم میں گئے
مادی طبقہ جو عقل و سائنس کی بنیاد پر معجزاتِ رسولِ پاک کے منکر ہوا اور جہنم میں گیا مثلاً ابن سیناء وغیرہ ان کی عقل سوال کرتی تھی کہ فلاسفہ کے نذدیک آسمان کے نیچے آگ کا سمندر ہے تو ایک بشر آگ کا سمندر عبور کر کے معراج پر کیسے چلا گیا
ایک بشر کی انگلیوں سے پانی کے چشمے کیسے بہ پڑے
ایک بشر کا شقِ صدر ہوا وہ زندہ کیسے بچا وغیرہ وغیرہ
مذہبی طبقہ جو جو اپنے حسد و جلن میں مارا گیا کہ نبی تو مانتے ہیں مگر ہم جیسے بشر ہیں
یہ یہودیوں والی بد عادت ہے جو ان کو شیطان سے ملی ہے کہ اس بشر کو اتنی فضیلت و عظمت کیوں ملی ہے ؟
ہم جیسے ہی تو ہیں
شیطان آدم علیہ السلام کی فضیلت دیکھ کر منکر ہوگیا تھا اور اولادِ شیطان امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلتوں کی منکر ہے
بہر حال مادی طبقہ ہو یا مذہبی طبقہ یہ عقل سے سوچ کر منکر ہوتے ہیں جبکہ اھلِ ایمان عقل کو ٹھوکر مار کے دل سے کہتے ہیں
بقول حسان الہند
تِرے خُلْق کو حق نے عظیم کہا تِری خِلْق کو حق نے جمیل کیا
کوئی تجھ سا ہوا ہے نہ ہو گا شہا ترے خالقِ حُسن و ادا کی قسم
وہ خدا نے ہے مرتبہ تجھ کو دیا نہ کسِی کو ملے نہ کسی کو ملا
کہ کلامِ مجید نے کھائی شہا تِرے شہر و کلام و بقا کی قسم
یاد رکھیں اور خوب یاد رکھیں
لا الہ الا الله تبھی قبول ہوگا جب محمد رسول الله سچے دل سے کہیں گے اور تعظیمِ مصطفیٰ میں ذرہ کمی نہ آنے دیں گے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
