الحب_و_العشق 13
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنھا نے اپنے شوہر ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کو کہا
° آئیں وعدہ کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کے مرنے کے بعد نکاح نہیں کریں گے °
نہ میں آپ کے بعد نکاح کروں گی نہ آپ میرے بعد نکاح کیجئے گا
ابو سلمہ نے فرمایا
کیا تم میری بات مانو گی؟
ام سلمہ نے کہا جی مانوں گی
ابو سلمہ نے فرمایا پھر میرے بعد نکاح کر لینا
اور پھر دعاء کی
اﻟﻠﻬﻢ اﺭﺯﻕ ﺃﻡ ﺳﻠﻤﺔ ﺑﻌﺪﻱ ﺭﺟﻼ ﺧﻴﺮا ﻣﻨﻲ ﻻ ﻳﺤﺰﻧﻬﺎ ﻭﻻ يؤذيها
اے اللہ ام سلمہ کو میرے بعد مجھ سے بہتر شوہر سے نواز دینا جو نہ اسے غمگین کرے نہ اسے اذیت دے
ابو سلمہ کی وفات کے بعد ام سلمہ سے جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح فرما لیا
یوں ام سلمہ ام المومنین ام سلمہ بن گئیں
نیک شوہر نہ صرف زندگی میں بلکہ اپنے بعد بھی بیوی کو بہتری کی کا مشورہ دیتا ہے
معلوم ہوا میاں بیوی کا باہم ایسا عہد کرنا معیوب نہیں اور اگر ایسا عہد کر لیں تو بعد میں بہترین مل جائے تو نکاح کر لینا بہتر ہے
سیدی ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کی بیوی ام الدرداء نے دعاء کی
یا رب العالمین ابو الدرداء نے دنیا میں میرے لیئے میرے گھر والوں کو پیغامِ نکاح بھیجا تھا اور میں جنت میں تیرے بندے ابو الدرداء کے لیے پیغامِ نکاح بھیجتی ہوں
ابو الدرداء کی وفات کے بعد سیدی امیر معاویہ نے ان کو پیغامِ نکاح بھیجا تو ام الدرداء نے قبول نہیں کیا
شوہر اتنا اخلاق والا تو ہونا چاہیے کہ بیوی آخرت میں بھی اس کی ابد الآباد تک معیت چاہے
عورت جسے طلاق ہوئی یا شوہر کی وفات ہوئی وہ جنت میں کس کے ساتھ رہے گی ؟
اس کے بارے چند قول ہیں
اول کہ عورت کو اختیار دیا جائے گا
دوم کہ جس شوہر کا اخلاق اچھا ہوگا اس کی بیوی بنے گی
سوم کہ جس کے نکاح میں فوت ہوئی وہ اس کا شوہر بنے گا
آخری قول ہی زیادہ صحیح ہے
جنت میں جس خَلق و خُلق کی بیوی چاہیں گے آپ کو اسی طرح کی حور دی جائے گی
✍️ #سیدمہتاب_عالم
