سب سے بڑی رغبت

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 122

ذات يوم كان لي ألف رغبة لكنهم تلاشوا جميعا في رغبتي الأكبر أن أعرفك أعرفك وحسب
ایک دن میری ہزار رغبتیں تھیں لیکن وہ سب میری ایک رغبت میں بکھر گئی اور وہ میری سب سے بڑی رغبت ہے کہ میں تیری معرفت حاصل کروں
تیری معرفت حاصل کروں اور بس
❗ الرومی ❗
انسان کی تخلیق کا مقصد ہی معرفتِ الٰہی ہے
وہ خود فرماتا ہے
وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ
اور میں نے جن و انس کو اپنی عبادت کے لیئے پیدا فرمایا ہے
اس کی تفسیر میں سیدی ابن عباس فرماتے ہیں
لیعبدون کا مطلب ہے لیعرفون تاکہ وہ مجھے پہچان سکیں
عبادت بغیر معرفت کے باطل ہے اور معرفت کے کئی درجات ہیں
عام مومن کی معرفت یہ ہے کہ وہ جانتا ہے کہ الله رب العزت ایک ہے رازق و خالق و مالک و محی و ممیت و ضار و نافع ہے
خواص کی معرفت کچھ اور ہے
اکابر اولیاء کی معرفت کچھ اور ہے
صحابہ کرام کی معرفت کچھ اور ہے
انبیاء کرام علیہم السلام کی معرفت اور کچھ ہے
یہی معرفتوں کا فرق ہی تو ہے کہ عام مومن کو جب معلوم ہوا کہ الله رب العزت رحمن ہے تو وہ گُناہوں پر جری و بیباک ہو گئے جبکہ خواص کو معلوم ہوا تو عبادت میں کثرت کرنے لگے اور اس کے رحمن ہونے کے ساتھ قہار ہونے کو بھی یاد رکھتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top