قلب تو منقلب ہے

لطائفِ_علمیہ 260

شاید لوگوں کا دل دل ہے ہمارا دل دل نہیں ہے
مانا کہ دل قلب ہے بدلتا ہے مگر تب تک جب تک تصور و خیال دل کے اندر ہے جب زبان سے ادا ہو گیا اب وہ آپ کی عزت و وقار بن گیا
جب تک دل میں ہے وہ ہزار بار بدلے مگر جب دل سے نکل کر زبان تک پہنچ آیا پھر کسی سے طے پا گیا تو بدلنا منافقت ہے
مجھے زندگی میں صرف ایک شخص ملا جو کسی قول و فعل سے پِھرا نہیں بدلا نہیں اور دوسرا میں خود ہوں جو طے کر کے کبھی پھرتا نہیں
الحمد للہ
سیانے اسی وجہ سے کہتے ہیں
پہلے تولو پھر بولو
رنگ بدلتے لوگ ہیں اصل دل تو اِن کے پاس ہے جو منقلب ہوتا ہے ہمارے پاس تو پتھر ہے جو ہِلتا نہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top