کامیاب_خواتین 29
عالمِ اسلام کی عظیم یونیورسٹی جامعہ ازھر سے سینکڑوں انڈونیشین طلباء و طالبات فارغ التحصیل ہوئے ہیں
بر صغیر سے جامعہ ازھر میں جانے کا رجحان پاکستان سے زیادہ ہند میں ہے مگر خواتین کا جامعہ ازھر جانا کہیں بھی نہیں ہے
°°° فلسطین, شام, ترکی, اور انڈونیشیا ایسے ممالک ہیں جہاں پر خواتین کی کثیر تعداد قرآن و حدیث,اصول تفسیر و حدیث اور فقہ و تاریخ پر کام کرتی نظر آتی ہیں °°°
جبکہ ہمارے ہاں خواتین دنیاوی تعلیم میں تو سر فہرست ہیں
مگر دینی طالبات کا حال ایسا نازک ہے کہ بنیادی علوم کی پہچان نہیں ہے مہارت تو دور کی بات ھے
یہ ان کی بات کر رہا ہوں جو جامعہ پڑھتی پڑھاتی ہیں ان کے سوا کا تو حال قابلِ رحم ھے
مذکورہ ممالک کی موجودہ خواتین کی علوم و فنون میں تصنیفات آپ کو مل جائیں گی مگر برصغیر کی فارغ التحصیل عالمات کی تصنیفی خدمات نہ ہونے کے برابر ہیں
ہمیں تصنیف کے شعبے میں خواتین نظر نہیں آتیں
افتاء کا شعبہ خواتین سے یکسر خالی ہے
تحقیق کے شعبے میں خواتین کا نام بالکل نہیں ہے
یہ فرق ہم نے ڈالا ہوا ہے کہ خواتین کا اپنا ذاتی ھے؟
خواتین کو خود میں بدلاؤ کے لیئے روشن ماضی کی خواتین کے کارنامے پڑھنے ہوں گے جب خواتین مفتیہ تھیں, محدثہ تھیں, مفسرہ تھیں, نحویہ تھیں
تبھی کچھ تبدیلی آئے گی
اور آپ باپ ہیں یا بھائی ہیں آپ پر بچیوں کو علمی و تحقیقی میدان میں لگانا لازم ھے
خواتینِ اسلام کو علمی و تحقیقی ماحول فراہم یہ آپ کو حیران کر دیں گی
✍️ #سیدمہتاب_عالم
