خواتینِ اسلام کی خدمات اور ان کا ماضی و حال

کامیاب_خواتین 18

آسیہ کا صبر , بلقیس کی حکمت ,سارہ کی رفعت ,خدیجہ کی وفاداری , فاطمہ کی شرافت, عائشہ کی ذہانت, اسماء کی قربانی ,ام عمارہ کی شجاعت ,زینب کی جرات ,سمیہ کی شہادت , شفا کی عقلمندی

مندرجہ بالا سب اور ان کے سوا بہت ساری اسلام میں خواتین کی قابل احترام مثالیں ہیں
لہذا اپنی تاریخ سے دور مت رہیں آپ کی تاریخ میں آپ کو ہر قسم کی رہنمائی مل جائے گی

مسلمان خواتین کے لیئے نہ بینظیر آئیڈیل ہے نہ ملالہ کی اوقات نہ کوئی ادکارہ قابلِ تقلید ہے نہ گلوکارہ امت کی خواتین کی لیڈر ہے

تاریخ اسلامیہ میں پاکدامن خواتین ہر محاذ پر قیادت کرتی نظر آتی ہیں

مسلمان خواتین نے کتابت میں بھی مہارت حاصل کی اور سائنس میں بھی نا ختم ہونے والا اثر چھوڑا
ادب میں بھی کام کیا اور ملک و قوم کی ترقی میں بھی بے شمار کام کیا ہے
فن حدیث کی امام بھی خواتین تھیں اور نحو و صرف کی ماہرہ بھی خواتین تھیں
نہ صرف حافظہ تھیں بلکہ مفسرہ بھی تھیں فقیہ و مفتیہ بھی خواتین تھیں
الغرض جس میدان میں شریعت نے خواتین کو اجازت دی وہاں خواتین نے بھر پور خدمت کی اور جہاں سے منع کیا گیا وہاں قدم تک نہ رکھا

مگر اب جہاں کا حکم ہے وہاں خواتین کا عمل نہیں اور جہاں سے منع کیا وہاں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں
یہی ہمارے عروج و زوال کا ایک سبب ہے
پولیس میں بھرتی ہونا , آرمی میں جانا , دفاتر میں کام کرنا معذرت کے ساتھ خاندانی عورت کا کام نہیں ہے
یہ بے حیاء صرف پیسے کو خدا بنا کر اور اپنی فیشن پرستی پورا کرنے اور خاندان میں رکھ رکھاؤ برقرار رکھنے کے لیئے باہر نکلتی ہیں
ورنہ ہمارے معاشرے کا نکمے سے نکما مرد بھی خواتین کی ضروریات گھر میں پوری کرتا ہے
مومنہ صالحہ پاکدامن عورت جانتی ہے یہ زندگی چار دن کی ہے اس میں مقابلہ بازی و فیشن حماقت ہے
مقابلہ کرنا ہے تو علمِ دین اور اولاد کی عالمانہ پر وقار تربیت سے کریں
اچھے کپڑے , مہنگے موبائل , بہترین پرس, اور کھلا پیسہ یہ مرض ان خواتین کو لگے ہوتے ہیں جس کے سبب یہ اپنی عزتیں بھی تار تار کر دیتی ہیں
لہذا اے فاطمہ زھراء رضی اللہ عنھا کی خادمہ ان آوارہ خواتین کی طرف نظر اٹھا کے بھی نہ دیکھا کر
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top