لڑکی کے تین زمانے تینوں کمال

کامیاب_خواتین 11

لڑکی سے زیادہ فضل و کمال والا انسان کوئی نہیں ھے
کیونکہ
لڑکی چھوٹی ہو تو باپ کے جنت میں داخلے کا سبب بن جاتی ہے
کیونکہ حدیثِ پاک میں جس انسان کی بیٹی ہو وہ اس کی اچھی تربیت کرے تو وہ لڑکی اس کے جنت میں جانے کا سبب بن جاتی ہے

جوان ہو تو خاوند کے نصف دین کی حفاظت کرنے والی بن جاتی ہے
کیونکہ نکاح سے عورت اپنے شوہر کے نصف ایمان کو محفوظ کر دیتی ہے

بوڑھی ہو جائے تو اس کے قدموں تلے جنت آجاتی ہے

کیونکہ ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے
یعنی ماں کی رضا میں جنت ملتی ہے

انسان کی زندگی کی تین حالتیں ہیں
بچپن’جوانی’بڑھاپا
لڑکی تینوں میں لڑکوں سے آگے بڑھ جاتی ھے
جس سے اُسکا فضل و شرف و کرامت واضح ہوتی ھے
اور یہ عزت صرف اسلام دیتا ھے
⁦✍️⁩ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top