مسلمان خواتین سے

کامیاب_خواتین 4

اھلِ عرب چھوٹی لڑکی کو جاریہ کہتے ہیں

اس کا معنی ھے جو سرایت کر جائے گُھس جائے

کیونکہ لڑکی لڑکے کی نسبت باپ کے دل میں جلد اُتر جاتی ھے باپ کے دل میں گہری سرایت کر جاتی ھے اس لیئے اسکو جاریہ کہتے ہیں

اور جب لڑکی زوجہ ہو تو عربی اسکو حَنًّہ کہتے ہیں
اسکا معنی ھے شوق و اشتیاق کیونکہ خاوند زوجہ کا شدت سے مشتاق ہوتا ھے اس لیئے اسکو حنہ کہتے ہیں

اور جب لڑکی اولاد پیدا کرے تو اس کو الاُم کہتے ہیں

اس کا معنی ھے اصل’ جڑ وغیرہ کیونکہ ماں اولاد کی اصل ہوتی ھے

اور بچے کی اچھائی برائی کی جڑ ہوتی ھے اس لئے اس کو اُم کہتے ہیں

اب مسلمان خواتین سے سوال ہے
کہ
اللہ تعالی نے آپ کو جاریہ بنایا
قدرتی آپ والد کے دل میں اتر گئیں اس میں اپ کا کمال نہیں ھے

لیکن حَنِّہ ہونے اور اُمّ ہونے میں آپ کا اپنا کردار ھے
آپ اس میں کتنی کامیاب ہیں ؟؟؟

کیا آپ کے رویہ کی بناء پہ آپ کا خاوند آپ کا مشتاق ھے ؟؟؟
یا دور دور رہنا چاہتا ھے

کیا آپ بچوں کے لیئے بھلائی کی جڑ ہیں؟؟؟
یا دین سے دوری کر کے برائی کی جڑ ہیں؟

⁦✍️⁩ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top