کامیاب_خواتین 1
_ اگر آپ شوہر کو نیک بنانا چاہتی ہیں تو _
عربی مقولہ ھے
اَلاُمُّ تَصنَعُ الاُمَّۃَ
یعنی ایک ماں پوری اُمَّت کی بنیاد رکھتی ھے
یہ حقیقت ھے کہ جب سے ماں کے پیٹ میں بچہ حرکت کرنے لگتا ھے وہ ماں کی ہر اچھی بری بات کا اثر قبول کرنے لگتا ھے
جب تک وہ خود سمجھدار نہ ہو جائے ماں کا اثر زیادہ قبول کرتا ھے
بلکہ عورت کی پاکیزگی کا اثر اُس کے شوہر کی زندگی پر اُس کی عبادت پر اُس کے دین پر بھی پڑتا ھے
اِسی وجہ تو کہا گیا کہ عورت مرد کے نصف دین کی محافظ ہے
ایک بذرگ اپنی بیوی سے کہنے لگے کہ میں تہجد پڑھتا ہوں جبکہ تم صرف فجر کی نماز پڑھتی ہو
دوسرے دن بابا جی کی آنکھ فجر میں جا کھلی
بیوی کو کہنے لگے معلوم نہیں کیا ہوا پہلے تو آسانی سے تہجد میں بیدار ہوجاتا تھا آج فجر مشکل سے پڑھ پایا
بیوی صاحبہ کہنے لگیں کہ
پہلے میں روز آٹا گوندھنا اور کھانا بنانا با وضوء کیا کرتی تھی مگر کل جان بوجھ کر نہیں کیا
بس اُسی کی وجہ سے آپ کی آنکھ نہیں کھلی
کیونکہ آپ کی تہجد میں میرے با وضوء کھانا بنانے کا عمل دخل زیادہ تھا
اگر آپ چاہتی ہیں آپ کا شوہر نیک ہو جائے آپ کے حقوق ادا کرنے والا بن جائے تو کھانا بنانا اور کپڑے استری کرنا شوہر کے ساتھ آرام کرنا ہو تو با وضوء یہ سب کیا کریں
عورت کی دینداری اور علمِ دین بچوں میں خوب رنگ جماتا ھے
ماں دیندار ہو تو بچہ با کمال بنتا ھے
امام شافعی کی پرورش ماں نے کی
امام احمد کی پرورش ماں نے کی
جناب غوث پاک کی پرورش ماں نے کی
امام بخاری کی پرورش ماں نے کی
ان خواتین نے بچوں کو وقت کا امام و ولی بنایا جبکہ ہمارے ہاں خواتین کے شکوے شکایات ہی ختم نہیں ہوتے
عفراء بنت عبید وہ خوش نصیب صحابیہ ہیں جن کے سات بیٹوں نے اسلام کی پہلی جنگ میں شرکت کی تھی
اُسی پاک ماں کے وہ دو بہادر بیٹے معاذ ومعوذ تھے جنہوں نے ابو جہل کو قتل کیا تھا
جب ماؤں نے بچوں کو دین کی گُھٹی پلائی تب بچے مجاہدین پیدا ہوئے
تب بچے علماء پیدا ہوئے
اب ماؤں نے دنیا پلا دی تو بچے ادکار و فنکار و گلوکار پیدا ہوتے
میرے مطابق آج کل بچوں کو دین پڑھانے سے اھم بچیوں کو دین پڑھانا ھے
اگر خواتین سمجھتی ہیں کہ آپ کا شوہر اچھا نہیں تو اپنے بیٹے کو تو اچھا بنائیں
تربیت کرنا آپ کا کام ہے اچھے سے نبھائیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
