قبروں کے احوال

عجائباتِ_عالم 44

یہ جاپان میں موت کے بعد کی ٹیکنالوجی کا استعمال ہے
یہاں ہر قبر کے لیے ایک خصوصی کیو آر کوڈ لگایا گیا ہے

جیسے آپ سکین کریں گے آپ کو قبر میں دفن انسان کی تصاویر اور زندگی کا مختصر تعارف ہوتا ہے

آپ وہ کیو آر کوڈ اسکین کر کے مرنے والے کی معلومات دیکھ سکتے ہیں
مگر قبر میں کیا ہو رہا ہے یہ نہیں دیکھ سکتے نہ کسی انسان کے بس کی بات ہے
انسان نے خلوت میں کیا کیا جلوت کیا کیا یہ سب لکھا جا رہا ہے
حتی کہ دِلوں کے پکے ارادے بھی لکھے جا رہے ہیں

اور پھر ایک دن وہ لکھا ہوا دائیں یا بائیں ہاتھ میں تھما دیا جائے گا اور حکم ہوگا سب کے سامنے پڑھو
فحش گوئی اور دل آزاریاں و غیبتیں و چغلیاں و تہمتیں و بد کلامیاں سب پڑھ کر سنانی ہوں گی
کتنے ہی خود ساختہ معزز تب ذلیل ہو جائیں گے
کتنے ہی سفید چہرے سیاہ پڑ جائیں گے
ہر ایک پر نگہبان ہیں
ہر ایک سوچ کر بولا کرے
اللہ رب العزت ہماری آخرت کا معاملہ آسان فرمائے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top