عجائباتِ_عالم 30
شذرات الذہب میں ہے
سیدی عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی والدہ کا ایک غلام تھا جس کا نام طُوَیس تھا
اس کی زندگی کے ہر موڑ پر کچھ معمول سے ہٹ کر ہوا
{1} وہ اس دن پیدا ہوا جس دن حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا
{2} اس کا دودھ اس دن چھڑایا گیا جس دن صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا وصال ہوا
{3} اس کا ختنہ اس دن کیا گیا جس دن عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شہادت ہوئی کچھ لوگوں نے کہا وہ اس دن بالغ ہوا تھا
{4} اس نے شادی اس دن کی جس دن عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت ہوئی
{5} اس کا بیٹا اس دن پیدا ہوا جس دن مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی شہادت ہوئی
کچھ لوگوں نے کہا جس دن امام حسن کی شہادت ہوئی اس دن اس کا بیٹا پیدا ہوا
اس کا نام طاؤس تھا جب اس نے زنانہ پن اختیار کیا تو اس کو طویس کہنے لگے
اور اس کو پے در پے اتفاقات کی وجہ بدبخت کہا جاتا تھا
وہ خود ایک شعر پڑھتا تھا
أنا عبد النعيم أنا طاووس الجحيم
أشأم من مشى الى الحطيم
میں عبد النعیم ہوں جہنم کا مور ہوں
میں حطیم کعبہ کی طرف جانے والوں میں سب سے زیادہ بدبخت ہوں
علماء کرام نے اس کے واقعات کو دنیا کے عجائبات میں سے ایک عجوبہ لکھا ھے
کتابیں پڑھیں عجائب و غرائب کا ایک جہان آپ کا منتظر ہے
حالانکہ اس میں اس کی کوئی غلطی نہیں محض اتفاقات ایسے ہوئے کہ اس کی زندگی لوگوں کی نظروں میں آ گئی اور لوگوں نے اسے بدبخت قرار دے دیا اور پھر وہ خود بھی یہی سمجھنے لگا تھا
اگر سارا معاشرہ ایک فرد کے پیچھے لگ جائے تو وہ ہر قسم کی صلاحیت و استعداد سے محروم رہ جاتا ہے
لہذا اپنے بچوں میں اعتدال رکھیں اور کسی ایک پر سب وزن نہ ڈالیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
