عجائباتِ_عالم 28
°°° یاجوج و ماجوج کیسے نظر آتے ہیں °°°
علماء کرام نے حدیث اور تاریخ کی مختلف کتابوں میں ایک طویل حدیث پاک نقل کی ہے
اس کو ہم مختصراً لکھتے ہیں
یہ حدیث پاک تاریخِ طبری اخبار الزمان للمسعودی تاریخ الرسل الملوک اور کتاب العظمۃ اور تاریخ ابن عساکر میں ہے
اللہ تعالیٰ نے دو شہر بنائے ایک مشرق میں ہے جس کے لوگ قومِ عاد کے بچے ہوئے مومن ہیں
دوسرا مغرب میں ہے جس کے رہائشی قومِ ثمود کے بچے ہوئے مومن لوگ ہیں
مشرق میں رہنے والوں کے شہر کا نام عربی میں جابلق اور سریانی میں مرقیسیا ہے
اور مغرب میں موجود شہر کا نام عربی میں جابرس اور سریانی میں برجیسیا ہے
ہر شہر کے دس ہزار دروازے ہیں
اور ایک دروازے سے دوسرے دروازے کے بیچ ایک فرسخ تقریبا ساڑھے چار کلو کا فاصلہ ہے
دس ہزار کو ساڑھے چار کلو میٹر سے ضرب دیں تو یہ ہماری اس نظر آنے والی زمین سے کئی گنا زیادہ ایک شہر کا رقبہ بنتا ہے
یعنی ایک شہر اس دنیا سے کئی گنا بڑا ہوگا
پھر فرمایا کہ
ہر دن ان دروازوں پر دس ہزار لوگ پہرہ دینے آتے ہیں اور جو ایک بار آچکا اسکی دوبارہ باری نہیں آتی
یعنی انکی تعداد اتنی زیادہ ہے
پھر فرمایا کہ
قسم ہے اس ذات پاک کی جس کے قبضہ قدرت میں محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے
اگر اس قوم کی کثرت اور انکی آوازیں نہ ہوتیں تو تم ضرور سورج کے اترنے کی آواز سن لیا کرتے
ان کے پیچھے تین قومیں اور آباد ہیں
منسک , تاریس اور تافیل اور پھر ان کے پیچھے یاجوج ماجوج ہیں
جبریل امین شبِ معراج مجھے یاجوج ماجوج کے پاس لے گئے
میں نے ان کو ایمان کی دعوت دی انہوں نے قبول نہیں کی وہ مجھ پر ایمان نہ لائے
پھر جبرئیل مجھے ان دو عظیم شہروں کی طرف لے گئے تو دونوں شہر مجھ پر ایمان لے آئے
تو وہ اب ہمارے بھائی ہیں
جو اچھے کام کرے گا وہ تمہارے نیک لوگوں کے ساتھ ہوگا
جو برے کام کرے گا وہ تمہارے گناہگار لوگوں کے ساتھ ہوگا
پھر جبرئیل مجھے ان تین قوموں تاریس ,تافیل اور منسک کے پاس لے گئے تو انہوں نے بھی انکار کیا اور مجھ پر ایمان نہ لائے
تو وہ اور یاجوج ماجوج جہنم میں ہوں گے
یاد رکھیں یاجوج ماجوج عام انسانوں سے دس گنا زیادہ ہیں
ہمارے ہاں ایک بچہ پیدا ہو تو ان کے ہاں دس پیدا ہوتے ہیں
حدیث پاک میں ہے کہ
قیامت کے اللہ ربّ العزت آدم علیہ السلام کو فرمائے گا کہ اپنی اولاد میں سے جہنم کا حصہ نکال دو
وہ عرض کریں گے
یا رب کتنا؟
رب العزت فرمائے گا دس میں سے نو جہنم کے لیئے الگ کر دو
جب لوگ یہ سنیں گے تو ان کا بچہ بوڑھا ہو جائے گا اور حاملہ حمل گرا دے گی
صحابہ کرام علیہم الرضوان یہ سن کر گبھرا گئے
تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ نو یاجوج ماجوج میں سے جہنم میں جائیں گے اور ایک مسلمانوں میں سے جنت میں جائے گا یہ مطلب ہوگا دس میں سے نو
اس سے معلوم ہوا کہ یاجوج ماجوج اور ان دو عظیم شہروں کے لوگ اور بقیہ تین قومیں یہ سب انسان ہیں
یعنی ہماری معلومات میں جو موجودہ انسانوں کی گنتی ہے اس سے کئی گناہ زیادہ انسان ایسے بھی ہیں جو نہ ہمارے علم میں ہیں نہ جدید سائنس کے دائرے میں آئے ہیں
اگر آپ جنگ دوم کی تاریخ باریکی سے پڑھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ بر اعظم انٹارکٹیکا کے پیچھے ایک دنیا آباد ہے اور وہاں جانے پر پابندی کیوں ہے؟
بعض ذرائع کے مطابق ہٹلر نے زمین کے اندر جانے کی اور وہاں آباد قوموں کو سراغ لگانے کی بھر پور کوشش کی ہے
زیر زمین قومیں آباد ہیں
اس بارے احادیث بھی بتاتی ہیں کہ کچھ قومیں ایسی ہیں جنہوں نے نہ آسمان دیکھا نہ چاند و سورج دیکھے ہیں
اور یاجوج و ماجوج کی تعداد کا علم تو اللہ جانتا ہے
اور وہ ہیں کیسے؟
خریدۃ العجائب میں علامہ صفدری لکھتے ہیں
یاجوج الگ قوم
ماجوج الگ قوم ہے
یاجوج کے مزید چار لاکھ قبیلے اور ماجوج کے بھی چار لاکھ قبیلے ہیں
{1} کچھ درختوں کی طرح لمبے
{2} کچھ جتنے لمبے اتنے ہی چوڑے ہیں
{3} کچھ ایسے کہ ایک کان نیچے بچھا کر دوسرا اوپر اوڑھ کر سوتے ہیں
{4} کچھ ایک بالشت کے برابر ہیں
{5} کچھ کے قد بادلوں تک پہنچتے ہیں
اللہ رب العزت کی زمین اتنی بڑی ہے کہ جدید سائنس بھی اس کا احاطہ نہیں کر سکی یہی حقیقت ہے اور ہم اسی پر ایمان رکھتے ہیں
کیونکہ جو حدیث پاک میں آگیا وہی حق ہے ہماری عقل میں آئے یا نہ آئے
اعتراض کرنے والے سفہاء و جہلاء مزے مزے سے ہالی ووڈ کی فلمیں تو دیکھ لیتے ہیں
جن میں کچھ لوگ زمین کے نیچے رہتے ہیں
کچھ لوگوں کے قد انتہائی طویل ہیں
اور کچھ بونے ہیں کچھ عجیب و غریب شکلوں والے ہیں
یاجوج و ماجوج ماجوج کی جنگیں بھی دکھائی جاتی ہیں
لیکن جب بات اسلامی تاریخ کی آتی ہے تو اپنی کم عقل کو استعمال کرتے ہوئے اعترض جڑ دیتے ہیں
آپ ان دو عظیم شہروں کے بارے سوچیں کہ ایک شہر بھی پوری دنیا کی آبادی سے بڑا ہے
دونوں مل کر کیسے ہوں گے؟
اور پھر یاجوج و ماجوج اور تافیل ,تاریس ,منسک کی زمین کتنی بڑی اور تعداد کتنی ہوگی؟
اللہ رب العزت کی کائنات بہت بڑی ہے اور اگر کسی نے رب العزت کی عظمت کو کچھ سمجھنا ہے تو کتاب العظمۃ پڑھیں ان شاء اللہ ایمان پختہ ہوگا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
