عجائباتِ_عالم 26
المواعظ و الاعتبار بذکر الخطط و الآثار میں علامہ مقریزی نے اھرامِ مصر کے پاس نصب تاریخی بت ابوالہول کا ذکر فرمایا
اس بت کے فنی محاسن اور ضخامت کا ذکر کیا اور اس بت کی جادوئی تاثیر کا بھی ذکر کیا
ایک مکمل باب لکھا جس کا عنوان ہے
ذکر الصنم الذی یقال لہ ابو الہول
اس بت کا ذکر جس کا نام ابو الہول ہے
اس باب میں اہرامِ مصر اور ابو الہول کے ارد گرد ریت و مٹی کی کثرت کی عجیب وجہ بیان کی
شیخ محمد جو کہ سال بھر روزے رکھتے تھے نیکوں میں سے بڑے نیک انہوں نے 780 ہجری میں گناہوں بھرے معاملات کو روکنے کا ارادہ کیا اور ابو الہول کی طرف چلے
ابو الہول کے چہرے کو مٹی سے بھر دیا تو وہ بت آج بھی ویسا ہی مٹی سے اٹا ہوا ہے
اس وقت سے آج تک اس علاقے میں ریت کی کثرت ہوگئی ہے
وہاں کے مقامی لوگ کہتے ہیں
اس علاقے میں ریت کی کثرت ابو الہول کے چہرے کے گرد آلود ہونے کی وجہ سے ہے
❗المواعظ و الاعتبار بذکر الخطط و الآثار ❗
یعنی اس بت کی طلسماتی تاثیر کی وجہ سے وہ علاقہ ریت سے بھرا ہوا ہے
کائنات عجائبات کا مجموعہ ہے
اور مصر طلسماتی زمین ہے
خیر و شر کی طاقتیں شروع سے لڑتی آ رہی ہیں
ظاہری جنگیں بھی ہوتی ہیں اور باطنی جنگیں بھی ہوتی ہیں
انسانوں میں بھی اھلِ خیر اور اھلِ شر کے معرکے ہوتے ہیں اور جنات میں بھی ہوتے ہیں
دونوں ( انسان و جن ) ظاہری تیر و تلوار سے بھی لڑتے ہیں اور عملیات و روحانی طاقتوں سے بھی لڑتے ہیں
ہم کبھی ان کا ادراک کر لیتے ہیں اور اکثر نہیں کر پاتے
جیساکہ مذکورہ الله کے ولی کے واقعہ سے معلوم ہوا کہ انہوں نے روحانی طاقت سے ابو الہول کا طلسم زائل کیا اس کا حسن و چمک ختم کی جس کا اثر اس علاقے میں ریت کی کثرت سے ظاہر ہوا
زیرِ نظر تصویر ابو الہول کی ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

