عجائباتِ_عالم 22
اسٹیفن بیبروسکی جسے لیونل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے
شیر کے چہرے والا لڑکا
ایک نایاب بیماری کے ساتھ پیدا ہوا تھا جسے ہائپرٹرائیکوسس کہا جاتا ہے
لیکن یہی حالت اس کی شہرت کا باعث بنی جب اس نے یورپ اور امریکہ میں فریک شوز میں کام کرنا شروع کیا
وہ 1890 میں پولینڈ میں پیدا ہوا اور 1932 میں جرمنی میں مرگیا
الحمد للہ الذی عافانی مماابتلاہ بہ وفضلنی علی کثیر ممن خلق تفضیلا
کچھ لوگ عقل کا استعمال کرتے ہوئے اپنی انوکھی بیماری کو وجہَ شہرت و دولت بنا لیتے ہیں
مارٹن جوئے 1886 جرمنی میں پیدا ہوا
1955میں دل رکنے سے مر گیا
اس کی حیران کن خصوصیت تھی کہ یہ اپنے سر کو پیچھے کی طرف 180 کے زاویئے تک کمر کی طرف موڑ لیتا تھا
یعنی تقریبا مکمل کمر کی طرف چہرہ موڑ لیتا تھا
اسے الو انسان کہتے تھے کیونکہ یہ الو کی طرح اپنی گردن موڑ لیتا تھا
سائنس آج بھی اس کی اس خصوصیت پر حیران ہے اور کوئی معقول وجہ بیان نہیں کر پائی!
°°° تاریخ عجائب و غرائب انسانوں سے بھری پڑی ہے تاکہ مادہ پسندوں کا رد ہو جو ہر بات کا جواب سائنس سے تلاش کرنے کی احمقانہ کوشش کرتے ہیں °°°
سائنس اپنی پوری کوششوں کے باوجود روح کی حقیقت,خواب کی حقیقت,خیالات کی حقیقت کا پتا نہیں لگا پائی یہ اس لیئے تاکہ سائنس ایک حد میں رہے
اور سائنس کو حرفِ آخر ماننے والوں کا منہ بند ہو!
ایک ایسا بادشاہ بھی گزرا ہے جو کانوں سے نہیں منہ سے سنتا تھا
جب وہ منہ کھولتا تھا تو اسے آواز سنائی دیتی تھی ورنہ نہیں
اللہ رب العزت اپنی حکمت کے مظاہر عیاں فرماتا ہے اگر وہ چاہے تو آگ پیاس بجھائے اور پانی جلائے سورج سردی برسائے اور بارش سے گرمی ہو
رضیت باللہ ربا و بالاسلام دینا و بمحمد نبیا
صلی اللہ علیہ وسلم
✍️ #سیدمہتاب_عالم

