جو زبان کھا کر خود زبان بن جاتا ہے

عجائباتِ_عالم 6

ایک قسم کا کیڑا ہے جو مچھلی کی زبان کھاتا ہے اور پھر زبان کی جگہ لے لیتا اور خود مچھلی کی نئی زبان بن جاتا ہے
اور یہ دنیا کا واحد جاندار ہے جو اپنے میزبان کے پورے عضو کو بدل سکتا ہے
اور یہ سب سے عجیب چیز نہیں ہے جو وہ کرتا ہے بلکہ اس کے عجائبات اور بھی بہت ہیں

اسکا نام Cymothoa exigua
ہے
یہ نہ صرف اس کی زبان کو کھاتا ہے بلکہ اپنے جسم سے زبان کو بدل دیتا ہے یعنی ریپلیس کرتا ہے

یہ قابلِ ذکر حملہ آور کیڑوں کی جانوروں پر بادشاہی میں واحد معروف مثال ہے
جو فعال طور پر اپنے میزبان کے کسی عضو کی جگہ لے لیتا ہے

مگر حیرت ابھی باقی ہے
پہلے وہ بالغ ہو کر نر بنتا ہے اور پھر مادہ بن جاتی ہے
جی ہاں آپ نے صحیح پڑھا

جادو اس وقت شروع ہوتا ہے جب ایک سے زیادہ یہ کیڑے کسی خاص مچھلی کے گلے میں داخل ہوتے ہیں

جب پہلا بالغ ہونا شروع کر دیتا ہے اور نر بن جاتا ہے
لیکن جب دوسرا ظاہر ہوتا ہے
تو یہ پہلے کو اپنی جنس تبدیل کرنے پر اکساتا ہے
تب ان میں سے ایک مادہ بن جاتا ہے
جو گلے سے زبان تک رینگتی ہے اور اس سے چمٹ جاتی ہے

ہر ایک انتہائی عضلاتی ریڑھ کی ہڈی کے ساتھ ڈھلوان ہوتا ہے جو کسی حد تک بچھو کی دم سے مشابہ ہوتا ہے

پھر وہ مچھلی کی زبان پر اس سے خون چوستے ہیں تو آہستہ آہستہ زبان نکل جاتے ہیں
پھر وہ زبان کی جڑ میں ٹانگوں کے تین یا چار جوڑے داخل کرتے ہیں تاکہ وہ مچھلی کی نئی زبان بن جائے

اللہ جل جلالہ کی شان ہے وہ خالق ہے قادر مطلق ہے اس کی مخلوق میں اس کے واحد و یکتا ہونے کی کھلی نشانیاں ہیں
بعض جاندار ایسے ہیں جو ایک سال نر دوسرے سال مادہ بن جاتے ہیں
بعض ایسے ہیں جن میں دو ذَکَر ہوتے ہیں
انقلابِ الشی حق ہے
یعنی ایک شے کی حقیقت دوسری میں بدل جانا حق ہے
معجزات, کرامات اور جادو سے شے کی حقیقت بدل جاتی ہے
اور یہ سب الله وحدہ لاشریک کے چاہنے سے ہوتا ہے
وہ چاہے تو پہاڑ پھول بن جائے وہ چاہے تو آگ بجھائے پانی جلائے
وہ چاہے تو آپ کے غموں کو راحتوں میں بدل دے
ہمارا رب قادر و قدیر حاکم و مقتدر ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top