حوادثِ_آخری_زماں 20
🌔 🌕 🌖 آپ کو چاند کے یہ ایموجی نارمل اور چاند کے مراحل لگتے ہیں
جبکہ حقیقت میں یہ تین دیویوں کا اشارہ ہے اسے وہ ٹرپل مون کہتے ہیں
جیساکہ نیچے تصویر میں صاف نظر آرہا ہے
بائیں طرف The Maiden دیوی ہے
جو پاکیزگی پیدائش اور نئی زندگی کی دیوی کہا جاتا ہے
دائیں طرف The Crone دیوی ہے
جو حکمت و دانائی کی دیوی شمار ہوتی ہے
درمیان میں The Mother دیوی ہے
جو طاقت جنسیت کی دیوی شمار ہوتی ہے
انکو لکیروں سے بنا کر دیکھا جائے تو واضح شیطان کے سینگ نظر آتے ہیں
وٹس ایپ کے ایموجیز اکثر دیوی دیوتاؤں کے سمبل ہیں
اور ہم لوگ بے دھیانی میں ایک دوسرے کو شیئر کرتے ہیں
یہ صرف اس وجہ سے ہے کہ مسلمان باہمی چپقلش کے شکار ہیں
عوامی استعمال کی اشیاء اور سائنسی ترقی کے دور میں مسلمان سائنسدان نہیں بنا پا رہے
موجودہ دور کے مسلمانوں کی کونسی ایسی شے ہے جس پر دنیا کی دیگر اقوام کا انحصار ہو؟
کونسی ایسی ٹیکنالوجی یا ویب سائٹ ہے جسے استعمال کرنے پر غیر مسلم مجبور ہوں؟
اس تنزلی کے دور میں مسلمان سائنسدان کہاں کھڑے ہیں؟
منہ اٹھا کر دینی طبقے پر اعتراض کرنے کی بجائے یہ بتائیں دنیاوی طبقے کی اسلام کے لیئے کیا خدمات ہیں؟
جن بڑے بڑے دفاتر میں اور سیکیورٹی سے گِھرے محلات و ریڈ زون میں دنیاوی شبعہ جات کے ماہرین بیٹھتے ہیں وہاں تو کوئی مولوی نہیں ہوتا نہ کوئی مذہبی شخص آپ کا ہاتھ پکڑ کر ایجادات سے روکنے کو کھڑا ہوتا ہے
پھر ایجادات کیوں نہیں کر رہے ؟
تعجب کی بات ہے اسلام کے نام پر بنے پاکستان میں ایک بھی ادارہ ایسا نہیں جو مولوی چلاتے ہوں اور سرکاری تنخواہ پاتے ہوں
پھر بھی اپنی ناکامیوں کا ملبہ علماء پر ڈالنا نادانی نہیں خباثت ہے
زبان کا استعمال کر کے اعتراض کرنا کونسی بڑی بات ہے ؟
اصل خباثت اختیارات و اسباب ہوتے ہوئے کچھ کر نہ پانا ہے
پرویز بیہود ہو یا عقل سے پیدل غامدی یا عقل پہ سوار ساحل عدیم یہ صرف مذہبی طبقہ پر زبانی اعتراض کریں گے خود کچھ ایجاد نہیں کریں گے
ہر لبرل مفکر اسی بیہودہ فکر کا علمبردار ہوتا ہے کہ اھلِ اسلام پر اعتراض کرو اور خود ٹکے کا کام نہ کرو
لبرل طبقہ اھلِ اسلام کے لبادے میں منافق گروہ ہے
الحاصل سنجیدہ مسلمان سائنس دان بھی خاموش ہیں کوئی ایجاد کوئی نیا معرکہ سر نہیں کر رہے
اس کی وجہ سیاستدانوں کی مکاری اور دین دشمنی ہے
کیونکہ کوئی سیاست دان عالمِ اسلام کے لیئے مخلص نہیں
اسی وجہ سے اعلی دماغوں کو جمع کر کے ان سے عالمِ اسلام کی خدمت کا کام نہیں لیتا
جس کا بس چلتا ہے اسلامی معاملات میں دخل دیتا ہے
جیساکہ کہ فواد چوہدری نے کیا جب اسے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنایا گیا تو اس نے سٹیلائٹ کی مدد سے کئی سالوں کا ہجری کلینڈر بنانے کا اعلان کیا تھا
تاکہ رمضان و عید پر چاند دیکھنے کا جھنجٹ ہی ختم کرے
جبکہ یہ کام سراسر غیر اسلامی ہے
ایسے دین دشمن و جاہل لوگ جب اقتدار میں آتے ہیں تو بجائے علماء کرام سے رہنمائی لینے کے یہ خود دین کے کرتا دھرتا بننے کی کوشش کرتے ہیں
اس صورت میں جب اربابِ اختیار و اقتدار دین سے مخلص نہیں ہیں تو عوام پر لازم ہے اپنے ایمان کی حفاظت کرے اور ایسی علامات استعمال کرنے سے گریز کرے جو اھلِ کفر کی دیوی دیوتاؤں کی ہوں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

