حوادثِ_اخرِی_الزماں 17
آل سعود کی حکومت کا زوال قریب ہے
قرآن کریم اور تاریخ سے واضح ہوتا ہے کہ سابقہ ادوار میں جس نے ایسی حرکت کی اس حکومت کا زوال ہوگیا
علامہ ابن کثیر نے تاریخ ابن کثیر میں 644 ھجری کے حاداث کا ذکر کیا تو فرمایا
وفيها هبت رياح عاصفة شديدة بمكة في يوم الثلاثاء من عَشَرَ رَبِيعٍ الْآخِرِ فَأَلْقَتْ سِتَارَةَ الْكَعْبَةِ الْمُشَرَّفَةِ وَكَانَتْ قَدْ عَتُقَتْ فَإِنَّهَا مِنْ سَنَةِ أَرْبَعِينَ لَمْ تُجَدَّدْ لِعَدَمِ الْحَجِّ فِي تِلْكَ السِّنِينَ مِنْ نَاحِيَةِ الْخَلِيفَةِ فَمَا سَكَنَتِ الرِّيحُ إِلَّا والكعبة عريانة قد زَالَ عَنْهَا شِعَارُ السَّوَادِ وَكَانَ هَذَا فَأْلًا عَلَى زَوَالِ دَوْلَةِ بَنِي العبَّاس وَمُنْذِرًا بِمَا سَيَقَعُ بَعْدَ هَذَا مِنْ كَائِنَةِ التَّتَارِ لَعَنَهُمُ اللَّهُ تَعَالَى
اس سال مکہ شریف میں منگل دس ربیع الآخر کو تیز آندھی چلی جس نے غلافِ کعبہ اڑا دیا وہ غلافِ کعبہ پرانا ہو چکا تھا کیونکہ چالیس ہجری سے حج نہیں ہوا تھا خلیفہ کی جانت سے اس وجہ سے غلافِ کعبہ بدلا نہیں گیا تھا
ہوا ساکن نہیں ہوئی حتی کہ کعبہ غلاف سے خالی رہا کعبہ سے سیاہی تک زائل ہوگئی
یہ فال تھی کہ عنقریب بنو عباس کا دورِ حکومت ختم ہو جائے گا اور اس منظر نے آنے والے منگولی فتنے سے ڈرایا تھا
❗البدایہ والنہایہ جلد 13 ❗
زیر نظر تصویر میں آپ دیکھ رہے ہیں آندھی نے غلافِ کعبہ اڑا دیا ہے جیسے عباسی دور میں اڑایا تھا
یہ آج سے تقریباً چھ سال پہلے کا واقعہ ہے
الله رب العالمین نے حکومتوں کی تباہی کا ذکر یوں فرمایا
فَلَمَّا نَسُوْا مَا ذُكِّرُوْا بِهٖ فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ اَبْوَابَ كُلِّ شَیْءٍؕ-حَتّٰۤى اِذَا فَرِحُوْا بِمَاۤ اُوْتُوْۤا اَخَذْنٰهُمْ بَغْتَةً فَاِذَا هُمْ مُّبْلِسُوْنَ
پھر جب انہوں نے ان نصیحتوں کو بھلا دیا جو انہیں کی گئی تھیں توہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دئیے یہاں تک کہ جب وہ اس پرخوش ہوگئے جو انہیں دی گئی تو ہم نے اچانک انہیں پکڑلیا پس اب وہ مایوس ہیں
یعنی یہ سنتِ الٰہیہ ہے کہ کسی قوم کو تباہ کرنا ہو تو اسے آسائش میں مبتلاء کر کے عیاش بنا دیا جاتا ہے اور جب وہ قوم مطمئن ہو کر موج مستیاں کر رہی ہوتی تو ان پر اچانک عذاب آن پڑتا ہے
کبھی آسمانی عذاب کبھی منگولوں کی صورت عذاب آجاتا ہے
بعینہ یہ عیاشی سعودیہ میں ہو رہی ہے
ان نجد کے بدوؤں کی عیاشیاں دیکھیں تو یورپ کو بھول جائیں گے
علامہ ابن خلدون نے کہا
مشکل ایام بہادر انسان پیدا کرتے ہیں پھر وہ بہادر انسان مشکل ایام سے لڑ کر فرحت و شادابی کا زمانہ لاتے تھے تو دولت و ثروت کی چہل پہل ہونے پر نئی نسل نکمی ہو جاتی ہے جو پھر مشکل ایام پیدا کر دیتی ہے
اس وقت امت اسی کشمکش میں ہے
ہٹلر کے بارے آتا ہے
جب اس نے پیرس فتح کیا تو نپولین کی قبر پر جا کر کہنے لگا
پیارے نپولین
مجھے معاف کر دیں کہ میں نے آپ کا شہر فتح کیا اس وجہ ہے کہ آپ کی فوج عورتوں کے پیچھے پڑی رہی اور میری فوج بندوقیں اور اسلحہ بناتی استعمال کرتی رہی ہے
یعنی ایسی نکمی فوج کا انجام شکست و خواری ہی ہے
سعودی عوام و خواص عیاشی کے ہر اڈے کا افتتاح کرتے جا رہے ہیں
قرآن کی تصریح تاریخ کی تشریح اور سعودی عیاشی کی تلمیح یہی توضیح کر رہی ہے کہ اب بس آل سعود کی حکومت جائے گی اور ان کی عیاشی ان کو ذلت و خواری میں لے جائے گی
✍️ #سیدمہتاب_عالم

