حوادثِ_اخرِی_الزماں 16
قیامت کی علامات میں سے ایک علامت ہے
تَعودَ أرضُ العَرَبِ مُروجً وأنهارًا
عرب کی زمین کھیتی باغات اور نہروں کی طرف لوٹ جائے گی
❗مسلم شریف ❗
امام کرمانی اس پر فرماتے ہیں
کسی دور میں عرب کے صحراء باغات سے معمور اور پانی سے بھر پور تھے
پھر یہ ویران ہو گئے
تعود کے الفاظ بتاتے ہیں جس کا معنی ہے لوٹ کر آئے گی
دوبارہ ہو جائے گی
پہلے جیسے تھی ویسے ہو جائے گی
قربِ قیامت میں پھر سے صحرائے عرب ہرے بھرے ہو جائیں گے پانی کی بہتات ہوگی
اب عربوں نے ریگزار کو گلزار بنانے کا کام شروع کر رکھا ہے
ملکوں سے مٹی ,کھاد , زرعی آلات و نہری جال بچھانے پر تیزی سے کام جاری ہے
وہ صحراء جہاں پانی کا ایک قطرہ نہیں ملتا آنے والے وقت میں نہریں چلیں گی
اور یوں ہمارے صادق و مصدوق نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ذیشان پورا ہو جائے گا
زمانہ آخری ہے اور زمین اخری سانسیں لے رہی جیسے دیا بجھنے سے پہلے ایک بار تیز ہوتا ہے زمین تباہ ہونے سے پہلے اپنی برکتیں باہر نکال دے گی
✍️ #سیدمہتابعالم
