حوادثِ_آخری_الزماں 7
°°° ہماری امت کے غموں والے سو سال پورے ہو گئے °°°
امت مسلمہ کی پیٹھ میں چھرا گھونپے ہوئے 100 سال ہوگئے
خلافتِ عثمانیہ کے سقوط کو 100 سال مکمل ہوگئے
معاہدہ لوزان ہوئے 100 سال ہو گئے
ہماری امت کے امید کی مدت بھی 100 سال ہے
مسند احمد کی حدیث پاک میں ہے
ایک صاحب نے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا
مَا مُدَّةُ أُمَّتِكَ مِنَ الرَّخَاءِ ؟
آپ کی امت کی پر کشادگی کی مدت کتنی ہے؟
یعنی کتنے سالوں بعد امت پریشانی سے خوشی میں جایا کرے گی
ان صاحب نے تین بار سوال کیا لیکن جواب نہیں دیا گیا
پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سائل کہاں ہے! سائل لایا گیا تو فرمایا
تم نے ایک بڑی شے کے بارے سوال کیا ہے
مُدَّةُ أُمَّتِي مِنَ الرَّخَاءِ مِائَةُ سَنَةٍ
میری امت کی کشادگی کی مدت سو سال ہے
یعنی ہر سو سال بعد ان پر خوشی آئے گی اس سے پہلے پریشانیوں مصیبتوں میں گھرے ہوں گے
ان صاحب نے عرض کیا یار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی کوئی نشانی ہے؟
فرمایا ہاں زمین میں دھنسنا, زلزلے آنا, اور لوگوں پر شیطان کا آنا
اس سال ایک صدی ہوگئی خلافتِ عثمانیہ کے سقوط کو اور اسی سال ہم نے کثیر زلزلے بھی دیکھے ہیں
ابو داؤد شریف کی حدیث پاک ہے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
یا ابن حوالة إذا رأيت الخلافة قد نزلت أرض المقدسة فقد دنت الزلازل والبلابل والأمور العظام والساعة يومئذ أقرب من الناس من يدي هذه من رأسك
اے ابن ابی حوالہ جب تم دیکھو کہ خلافت ارض مقدسہ یعنی شام کی طرف منتقل ہوچکی تو زلزلے اور غم بڑھ جائیں گے اور بڑے بڑے کام قریب ہو جائیں گے
قیامت لوگوں کے اتنے پاس ہوگی جتنا میرا ہاتھ تمہارے سر کے قریب ہے!
اس سال کثرت سے زلزلے, لوگوں کے غم اور کرونا جیسے بڑے امور ظاہر ہوچکے ہیں
شاید یہ ملکِ شام میں خلافت قائم ہونے کا وقت قریب ہونے کا اشارہ ہے
کیونکہ °°° روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ جب امام مہدی آئیں گے ان سے پہلے بھی شام میں ایک خلیفہ آ چکا ہوگا °°°
اور شام کے حالات انتہائی نازک ہیں یعنی شبِ دیجور کے ہولناک اندھیرے چھا چکے ہیں اور اب سحر قریب ہے
کیونکہ ہر رات کی صبح ضرور ہوتی ہے
وہاں کی عوامِ اھلِ سنت رافضی حکومت سے مکمل تنگ ہیں اور کسی بھی وقت جہاد کا اعلان اور خلافت کا قیام ممکن ہے!
اور یہ امت کے سنہرے دور کا آغاز ہوگا کیونکہ امت نے سو سال سے کوئی خوشی نہیں دیکھی
اس امت کی کشادگی کا 100 سال آنے والا ہے
شام سے مراد احادیث مبارکہ میں موجودہ شام , فلسطین, اردن , لبنان کا کچھ حصہ شامل ہے
ان ملکوں کے کسی حصے میں خلافت قائم ہو سکتی ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
