یادِ_حضور 10
حجرہَ عائشہ رضی الله عنھا میں پانی کا ایک برتن تھا
حضور پاک صلی الله علیہ وسلم اس میں دیکھتے اور اپنی زلفیں مبارک درست فرماتے تھے
اور ارشاد فرماتے
الله رب العزت پسند فرماتا ہے کہ بندہ اپنے بھائیوں کے پاس جائے تو تیار ہو کے اور جمال اختیار کر کے جائے
{شرف المصطفی}
سادگی دیکھیئے اور پھر صفائی کا لحاظ دیکھیئے اور پھر تصور ہی تصور میں پانی میں سنورتے آمنہ کے لعل اور جنت کے دولہا دیکھیئے
ویسے اللہ رب العزت نے آئینے کو ہمت دی کہ وہ روئے جاناں کو تکے جاتا تھا ورنہ کس میں مجال کے تسلسل کے ساتھ والضحی والے چہرے کو دیکھ سکے ورنہ وہ پگھل جاتا
اس پانی کو ہمت دی گئی ورنہ ہو اُبل پڑتا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
