المزاح_و_الظرافت 23
ایک دیہاتی جماعت کے ساتھ نماز میں حاضر تھا
امام نے قراءت کی اور آیت کریمہ پڑھی
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَهْلَكَنِیَ اللّٰهُ وَ مَنْ مَّعِیَ
اتنا پڑھ کے امام نے وقف کیا جبکہ یہاں وقف بنتا نہیں تھا
اس کا ترجمہ بنتا ہے
کہ دو تم دیکھو کہ اگر الله مجھے اور میرے ساتھ والوں کو ہلاک کر دے تو
اعرابی بلند آواز سے نماز میں ہی کہنے لگا
الله صرف تمہیں ہی ہلاک کرے تمہارے ساتھ والوں کا کیا قصور ہے؟
سارے نماز اتنا ہنسے کہ نماز ہی توڑ کے بیٹھ گئے
وقف درست نہ کرنے کی وجہ سے آیت کا معنی بدل گیا اور اعرابی کو بولنا پڑا سب کی نماز ٹوٹ گئی
آیت میں آگے وقف تھا
اَوْ رَحِمَنَاۙ-فَمَنْ یُّجِیْرُ الْكٰفِرِیْنَ مِنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ
اگر الله مجھے ہلاک کرنا چاہے یا ہم پر رحم کرے تو کفار کو درد ناک عذاب سے کون بچائے گا
غیرِ محل میں وقف معنی فاسد کر دیتا ہے
دیہاتی لوگ عموماً بے صبرے ہوتے ہیں اور بے پرواہ ہوتے ہیں جو دل میں آتا ہے وہ منہ سے نکال دیتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
