چھوٹی موٹی یا لمبی پتلی

المزاح_و_الظرافت 22

اھلِ عرب اس آدمی کے بارے جو بہت زیادہ کھاتا استحات الرجل کہتے
استحات حوت [مچھلی] سے ماخوذ ہے کیونکہ مچھلی بہت کھاتی ہے اسی وجہ سے زیادہ کھانے پیٹو شخص کے بارے استحات الرجل کہتے تھے یعنی وہ مچھلی بن گیا
مگر کبھی عورت کے لیئے یہ لفظ استعمال نہیں کرتے تھے
کیونکہ اھلِ عرب موٹی عورتوں کو پسند کرتے تھے جیساکہ آج کل دبلی پتلی کی جاتی ہیں
زیادہ کھا کر موٹا ہونا مردوں کے لئے ناپسندیدہ تھا اور خواتین کے لیئے اچھا تصور کیا جاتا تھا
ایک عربی ماں نے اپنے بیٹے کو وصیت کی کہ کس عورت شادی کرنا تو شعر کہا
تزوّج دَوْمة فإنها كبيرة الحَوْمة
فما تسمع فيها للائمٍ لوْمَة
بڑے سینے والی بڑی سرین والی سے شادی کرنا تو اس کے بارے کسی ملامت کرنے والے کی ملامت نہیں سنے گا
یعنی سب تعریف کریں گے

دوسرے شاعر نے کہا
أعوذ بالله من زلاءَ ضاوية
كأن ثوبيها عُلّقا علي عود

میں الله کی پناہ مانگتا ہوں ایسی عورت سے جو کمزور اور کم چربی والی ہو
وہ تو ایسی ہوتی ہے جیسے اس کے کپڑے کسی ڈنڈے پر لٹکے ہوئے ہوں
یعنی پتلی لڑکی کھونٹی پر لٹکے کپڑے کی طرح ہے
سلم اینڈ سمارٹ ہونے کے فیشن نے نارمل ڈیلیوری ختم کر کے رکھ دی ہے
لڑکیاں سلم اینڈ سمارٹ ہونے کے چکر میں نارمل بچہ پیدا کرنے کی قوت سے محروم ہو رہی ہیں

ہاں مگر لمبے قد یا چھوٹے قد کی خواتین کے بارے آراء مختلف ہیں

چھوٹے قد کی لڑکی کے بارے ایک عربی شاعر نے کہا

اعْشَقْ مِنَ النِّسْاء كُلَّ قَصيرَةٍ
وَدَعِ العَواميدَ الطِّوالَ وَأَمْرَها

تو خواتین میں سے چھوٹے قد والی عورت پسند کر
لمبی لڑکی اور اس کے تصور کو چھوڑ دے

أَيْنَ الجَمالُ بِأَنْ تُحِبَّ زَرافَةً
تَحْتاجُ حَبلاً كي تُقَبِّلَ خَدِهَا
یہ کوئی خوبصورتی ہے کہ تو زرافے سے محبت کرے
جس کے گال پر بوسہ دینے کے لیئے تجھے رسی کی ضرورت ہو

یعنی رسی سے لٹک کر بوسہ دینا پڑے

اس کے جواب میں دوسرے شاعر نے لکھا

اعْشَقْ مِنَ النِّسْاء كُلَّ طَويلَةٍ
وَدَعِ السَّنافِرَ بَيْنَها تَتَسَنْفَرُ

لمبے قد والی کو پسند کر اور بونی لڑکی کو چھوڑ دے جو تجھے گدھوں کی طرح بھگاتی رہے

أَيْنَ الجَمالُ بِأَنَّ تُحِبَّ قَصيرَةً؟
إِنْ سِرْتَ غَفْلانًا بِها تَتَعَثَّرُ
چھوٹے قد والی میں حسن کہاں ہے اگر تو بے دھیانی میں چلے تو کہیں اسے کچل نہ دے
یعنی چھوٹے قد والی پاؤں کے نیچے آ کر مَسل جائے گی

جہاں تک مرد کا تعلق ہے تو صحت مند اور لمبے قد والا ہی اچھا ہے
ماں باپ بھی بچی بچے کے رشتے قد کاٹھ دیکھ کر ملائیں کہیں رسی ڈالنے کی مشقت نہ ہو یا کہیں پیر تلے مسل جانے کا خوف نہ ہو
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top