وقت انسان کا جزء ہے

لطائفِ_علمیہ 246

وقت انسان کا جزء ہے جب یہ وقت ختم تو انسان ختم ہو جاتا ہے
اسے گزار کر انسان مال کماتا ہے یہی وجہ ہے جو مال چھیننے آئے بندہ اسے مار دے تو قصاص نہیں اور یہی وقت یعنی اپنا جزء کسی کو دے دیا جائے تو حقیقت میں اسے اپنی جان دی جاتی ہے مگر کچھ ناقدرے لوگ ناقدرے ہی رہتے ہیں
میرے نذدیک زندگی، وقت، مال، برابر ہیں کیونکہ زندگی وقت سے ہے اور مال بھی وقت سے ہے تو کسے وقت دیا جا رہا ہے اسے اپنی زندگی دی جا رہی ہے
وقت صرف کر کے ہی مال کمایا جاتا ہے یعنی اپنی زندگی گزار کر مال حاصل کیا جاتا ہے
مگر بے عقل وہ ہیں جو وقت دیئے جانے پر خوش نہ ہوں مال دیئے جانے پر احسان مند ہو جاتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top