ہر سال قبروں سے مردے نکالنے والے لوگ

ردِالحادو_لادینیت 17

انڈونیشیا میں ایک بستی توراجا نامی ہے
وہاں کے مقامی لوگ ہر نئے سال پر اپنے مردوں کو قبروں سے نکال کر ان کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہیں

اور انکے بالوں میں کنگھی کرتے خوشبو لگاتے کپڑے پہناتے انکی من پسند اشیاء ان کے سامنے رکھتے ہیں
یوں وہ نئے سال کا آغاز کرتے ہیں

فطرت انسانی ہے کہ اپنے جانے والوں کو یاد رکھا جاتا ہے
اور تقریبا تمام مذاہب میں مرنے والے کو ہر سال یاد کیا جاتا ہے
مگر اسلام میں سب سے حسین طریقہ ہے کہ کلامِ الہی پڑھ کر کلمہ طیبہ کا ورد کر کے صدقہ و خیرات کر کے جانے والے کی روح کو سکون پہنچایا جاتا ہے
مگر کچھ شیطان صفت مسلمان اسے بھی منع کرتے ہیں
اسلام دین فطرت ہے اسی وجہ قبور کی زیارت کرنے کا حکم ہے تاکہ جسم و روح سے جو عارضی طور پر تعلق ٹوٹ گیا ہے اس کو نیک اعمال کے ساتھ مضبوط کیا جاتا رہے
اسلام فطری دین ہے نہ اپنے مُردوں کی قبروں کو بے بنانے کا حکم دیتا ہے نہ بھول جانے کا حکم دیتا ہے
دنیا میں بے شمار مذاہب ہیں جن کے اپنے مُردوں کے ساتھ غیر انسانی, غیر عقلی معاملات ہوتے ہیں مگر پھر بھی الحاد کی بو سے اٹی کھوپڑی کو اسلام کی خوشبو محسوس نہیں ہوتی

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top