طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 126
آپ کو یہ تصویر عام لگ رہی ہوگی اور یہ شخص گدھا چلانے والا عام آدمی لگ رہا ہوگا
مگر
یہ تصویر موریطانیہ کے بہت بڑے عالم شیخ بشیر بدالی کی ہے
جو کہ بچوں کو سبعہ عشرہ کی قرات اور فقہ و بلاغت لغت و شعر کے علوم سکھاتے ہیں
یعنی یہ جامع المعقول و المنقول ہیں
تدریس کے بعد یہ اپنا گدھا اور پانی کا بڑا گیلن لیکر نکل جاتے ہیں
لوگوں کے گھروں میں پانی پہنچاتے اور سے رزق حلال کما کر کھاتے ہیں
علماء جب تک اپنے کام و کاروبار کرتے تھے امت میں ان کا مقام و مرتبہ بلند تھا
اور جب صرف مشاہرہ جات پہ گزارہ شروع کیا عوام الناس نے علم و علماء کو ہلکا سمجھ لیا ہے
آپ فقہاء و محدثین کے حالات زندگی پڑھیں آپ کو بے شمار علماء حداد ( یعنی لوہار) ملیں گے
بے شمار صباغ (رنگساز) ملیں گے
بہت سے علماء دباغ (کھال پکانے والے) ملیں گے
بہت سے خیاط (درزی) ملیں گے!
بے شمار بزار (کپڑا فروخت کرنے والے) ملیں گے
اور بے شمار علماء تاجر ملیں گے
امام اعظم کپڑے کی تجارت کرتے تھے,
امام بخاری تجارت کرتے تھے
امام قدوری ہنڈیا بنانے کا کام کرتے تھے
امام آجری اینٹیں بنانے کا کام کرتے تھے جن کی مشہور کتاب الشریعہ ہے
ابو القاسم انماطی کہ بہت بڑے فقیہ ہیں قالین کا کاروبار کرتے تھے انماط قالین کو کہتے ہیں
محمد بن ربعی جہاز رانی کا کام کرتے تھے اس لیئے ان کو بحرانی کہتے ہیں
صحاح ستہ میں انکی روایات موجود ہیں
ابومحمد بربھاری اصولی محدث تھے یہ ہند سے دوائی منگوانے کا کاروبار کرتے تھے یعنی پنساری یا میڈیکل اسٹور چلاتے تھے
محمد بن حسین مروزی حدیث و فقہ و تصوف کے امام تھے یہ حداد یعنی لوہار تھے
سلطان اعظم اورنگ زیب عالمگیر رحمۃ اللہ علیہ بر صغیر کے عظیم سلطان ہونے کے باجود قرآن کریم جلد کر کے کمائی کرتے اسی سے کمائی سے گزارہ کرتے تھے
جب عالم کی اپنی کمائی ہو تو غیرتِ دینی کا غلبہ و احقاق حق کا جذبہ و ابطال باطل کا جوش کثرت سے پیدا ہوتا ہے
نہ انتظامیہ کی تنخواہ کا ڈر نہ حکومت کی پرواہ نہ عوام کی خوشامد کی جاتی ہے
لہذا اھل علم پر اس پر فتن زمانے میں ذاتی کاروبار لازم ہے تاکہ دین متین کے لیئے کھلم کھلا بولا جا سکے
مگر افسوس کی بات تو یہ ہے کہ
جو علماء اس نیت سے کاروبار کرتے ہیں وہاں جاکر بالکل ہی حمایتِ دیں بھول جاتے اور پھر دنیاداری کے ہو کر رہ جاتے ہیں
اس کے لیئے لازم ہے کہ کاروبار کے ساتھ مطالعہ لازمی جاری رکھیں
خصوصا تصوف کی کوئی بھی کتاب روز پڑھا پڑھیں اس کی برکت سے دنیا سے بے رغبتی اور دین کی طرفداری کا جذبہ ملتا رہے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

