طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 124
متنبی نے شعر کہا
أعزُّ مكانٍ في الدُّنى سرجُ سابحٍ
وخيرُ جليسٍ في الزمانِ كتابُ
دنیا میں سب سے معزز جگہ تیز گھوڑے کی زین ہے
اور زمانے میں بہترین دوست کتاب ہے
گھوڑے کی زین کو سب سے معزز جگہ اس لیئے کہا کیونکہ اس پر بیٹھ کر دشمنوں سے جنگ کی جاتی ہے,
علوم و فنون سیکھنے کے لیئے سفر کیا جاتا ہے,
اقوامِ عالم کی تاریخ سمجھی جاتی ہے,
دنیا کے عجائب و غرائب کا مشاہدہ کیا جاتا ہے,
مال و دولت جمع کیا جاتا ہے,
اور یہاں پر گھوڑے کی زین سے مراد سفر کرنا ہے
اور یہ حقیقت ہے جو طالبِ علم زیادہ سفر کرتا ہے وہ دانا بن جاتا ہے
اور جو سفر سے بھاگتا ہے علم اس سے بھاگتا ہے
اور دوسری شے کتاب ہے جو بظاہر بے زبان مگر زبان والے دوستوں سے بہترین دوست ہے
کسی شخص نے کہا میں نے دنیا کی کامل لذت اس وقت تک نہیں چکھی جب تک میں نے کتابوں سے دل نہیں لگایا
الفوائد المنتخبہ میں ہے
امام ابو داؤد سے عرض کیا گیا
آپ کے بعد ہم کس کی صحبت اختیار کریں؟
فرمایا
کتابوں کی صحبت اختیار کرنا
کتاب ایسا دوست ہے جو صدیوں پہلے کے احوال بتاتا ہے اور صدیوں بعد کی خبریں دیتا ہے
اور سب سے مزے کی بات ہے اس دوست کو چھوڑ دو تو بھی یہ غیبتیں, چغلیاں, حسد ,الزام تراشیاں نہیں کرتا
ایک بذرگ سے کہا گیا ہم کس کی صحبت اختیار کریں
فرمایا کتابوں کی,
عرض کی گئی
لوگوں میں سے کس کی صحبت اختیار کریں؟
فرمایا
ان کی صحبت اختیار کریں جو کتابوں میں ہیں
اصل نکتہ یہی ہے کتابوں کی صحبت انکی نہیں بلکہ ان میں موجود لوگوں کی ہوتی ہے
سیدی عبد اللہ بن مبارک کو کہا گیا
آپ گھر میں رہتے ہیں آپ کو وحشت نہیں ہوتی ؟
فرمایا
مجھے کیسے وحشت ہو سکتی ہے جبکہ میں تو صحابہ کرام علیہم الرضوان کی صحبت میں بیٹھتا ہوں یعنی سیرتِ صحابہ پڑھتا ہوں
نفسِ کتاب کا فیض نہیں ہوتا کتاب لکھنے والے اور ان میں موجود علماء و فقہاء و اولیاء کا فیض ہوتا ہے
اگر آپ چاہتے ہیں صحابہ کرام کی صحبت اختیار کریں تو اسد الغابہ, الاستیعاب اور صحابہ کرام کی سیرت پر مشتمل کتابیں پڑھیں
اگر آپ چاہتے ہیں غوث پاک کی صحبت اختیار کریں تو آپ غوث پاک کی لکھی ہوئی کتابیں مثلا الفتح الربانی اور سیرت غوث پاک پڑھیں
اگر آپ کا دل کرے اولیاء کرام کی صحبت اختیار کرنی ہے تو کشف المحجوب,حلیۃ الاولیاء,رسالہ قشیریہ پڑھیں
اور یہ تسلیم شدہ مستند بات ہے الصحبة مؤثرہ
یعنی صحبت اپنا اثر ڈالتی ہے
فہقاء کی کتب پڑھنے سے فقہیانہ رنگ آئے گا
محدثین کی کتب پڑھنے سے محدثانہ رنگ چھلکے گا
صوفیاء کی کتب پڑھنے سے مزاج صوفیانہ درویشانہ ہوجائے گا
اولیائے کرام کی کتب پڑھنے سے ولایت کے حصول کا جذبہ پیدا ہوگا
اب آپ پر منحصر ہے آپ کا رنگ میں ڈھلنا چاہتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
