باطل نے حق کو جلا دیا تو کیا ہوا

طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 106

°°° محققانہ ذہن چاہتے ہیں تو پانچ کام کریں °°°

ایک عارف نے بطور مثال فرمایا
حق و باطل کی لڑائی ہوگئی
باطل نے حق کو قتل کر دیا پھر باطل کو ڈر ہوا کہ مجھ سے پوچھ گچھ ہوگی تو اس نے حق کو جلا دیا
پھر اھلِ حق آئے تو انہوں نے حق کو راکھ کی صورت میں پایا تو اھلِ حق نے راکھ سے روشنائی بنائی اور اس سے کتابیں لکھنے لگے تو جسے حق کی تلاش ہو وہ کتابیں پڑھے

کمزور آواز بھی جب تحریر میں آتی ہے تو آزاد اور طاقتور ہو جاتی ہے

اھلِ عرب کہتے ہیں

عقول الرجال تحت الاقلام
مَردوں کی عقلیں قلموں کے نیچے ہوتی ہیں
یعنی مرد جو لکھتا ہے وہ سوچ سمجھ کر لکھتا ہے اپنی کل عقل کو استعمال کر کے لکھتا ہے تو آپ نے کسی کی عقل کا اندازہ کرنا ہو تو اس کی تحریر دیکھیں
روز مرہ کی گفتگو میں بلا غور و فکر بول دیا جاتا ہے مگر لکھنے میں عقل کا اھتمام ہوتا ہے!
آپ آج طالبِ علم ہیں کل عالم ہوں گے آج عالم ہیں کل عالم تھے ہوں گے
آپ کا نام صدیوں تک زندہ رہ سکتا ہے
آپ کی عقل دہائیوں بعد والوں کی رہنماء ہو سکتی ہے

لہذا
اولاً علوم و فنون پڑھیں

ثانیاً مشاہدات کو اصولِ فطرت کے مطابق مضبوط کریں

ثالثاً تجربات کو خالص کریں

رابعاً کسی ذہن و ذہانت سے مرعوب نہ ہوں
خامساً عربی ادب و قدیم مسلمان مفکرین مثلاً صوفیاء کرام اور محدثین کے واقعات پڑھیں

یہ پانچ چیزیں ہیں
جس طرح میں نے عرض کیا ویسے کریں عقل میں نہایت پختگی آئے گی

ایک سے دو سال ان پانچ اشیاء پر مداومت اختیار کریں آپ کی عقل مہتاب بن کر چمکائے گی گلاب بن کر مہکائے گی
تسلسل اور اخلاص شرط ہے

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top