طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 88
°°° القاب کا دور و شور °°°
اپنے محبوب شخص و ممدوح ہستی کو علامہ, مفتی, شیخ
المشائخ, مفتی اعظم, پیر طریقت, شیخ الاسلام کہنا تو عام ہوا اب امام بلکہ امام الائمہ کہنے کا وقت آگیا ہے
جو چند سال تفسیر پڑھا لے وہ مفسرِ اعظم ہے
جو چند سال حدیث پڑھا لے وہ محدثِ اعظم ہے
جو چند سال فقہ پڑھا لے وہ مفتیِ اعظم ہے
جو چند سال منطق پڑھا لے وہ جامع المعقول ہے
جو چند سال فلسفہ پڑھا لے وہ استاذ الکل ہے
جو چند سال اصول حدیث پڑھا لے وہ امام الجرح والتعدیل ہے
جو چند سال عقائد پڑھا لے وہ متکلمِ اسلام ہے
اس بیچ ایک اور طبقہ بہت صفائی سے کام لیتا ہے
وہ نئے نئے القاب ایجاد کر لیتے ہیں
اور مزے کی بات ہے القابات دینے کا رواج پاکستان سے زیادہ ہند میں ہے
پاکستانی بیچارے فاضل نوجوان یا علامہ و مفتی پر اکتفاء کر لیتے ہیں جبکہ ہندی حضرات تو اخیر کر دیتے ہیں
آپ نظر دوڑا کر دیکھ لیں ہند کے کوئی ہی صاحبِ علم ہوں گے جو نئے قسم کے لقب سے ملقب نہ ہوں
اھم بات یاد رکھیں
علماء کے علم پر سوال نہیں ہے اعتراض محبین کے بے جا القاب پر ہے
اگر کوئی عالم القاب کو پسند کرتا ہے تو خود پسندی کا شکار اور علماءِ سوء میں اس کا شمار ہے
شاید آنے والے دنوں میں کوئی امیر المومنین فی الحدیث بھی منظرِ عام پہ آ جائے
شاید امامِ اعظم بھی آئے
شاید کوئی غوثِ اعظم بھی ہو
شاید کوئی خواجہَ خواجگان بھی ہو
اس پرفتن دور میں وہی کامیاب ہے جو عوام کی نظروں میں کچھ بھی نہ ہو
رب اشعث مدفوع بالابواب
کے تحت آتا ہو اور اس کے صدقے دعائیں قبول ہوتی ہوں مگر دنیا میں اسے کوئی نہ جانتا ہو
جو مشہور اور پھر شہرت پر مغرور ہو وہ مقہور ہے
اھم مشہور ہونا نہیں منظور ہونا ہے
شہرت و منصب کی دوڑ میں قربِ الٰہی بھول بیٹھنے والے احمق ہیں
امام شافعی نے فرمایا میں پسند کرتا ہوں لوگ مجھ سے علوم کے دفتر لکھ لیں مگر میری طرف ایک حرف بھی منسوب نہ کریں
یعنی شہرت نہیں غربت (گمنامی) افضل ہے
مقصد علومِ دین پھیلانا ہے نہ کہ اپنا نام پھیلانا
مگر کتابوں پر نام لکھنے والوں کی اپنی اچھی اچھی نیات ہیں
ان کے اخلاص پر شک نہیں کیا جا سکتا
شہرت کے لیئے نام لکھنے والے اور محبین و مریدین کے لقب پر خوش ہونے والے انتہائی خسارے میں ہیں
ہم جیسے کم علم اس لیئے نام لکھ دیتے ہیں تاکہ کسی علم والے کی نظر پڑتی رہے اور اصلاح ہوتی رہے
اور دعاء ہوتی رہے
جتنے مسلمانوں کی نگاہوں میں ہمارا نام گزرے گا شاید دعاء کریں
اور مومن کی مومن کے لیئے پیٹھ پیچھے دعاء سے بہتر کوئی بھی شے نہیں ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
