شیطانوں کے ہاتھوں میں امت کا مستقبل

طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 59

عارف باللہ احمد بن ادریس المغربی ایک مدرسے میں داخل ہوئے
جب باہر تشریف لائے تو پوچھا گیا
آپ نے مدرسین کو کیسا پایا ؟
فرمایا
رأيت كراريس بايدى اباليس
میں نے شیطانوں کے ہاتوں میں اوراق دیکھے ہیں

{التذکیر المصطفیٰ لاولاد المصطفیٰ لابی بکر العطاس}

{اس جملے کی روانگی بڑی لطیف ہے}

میں کہتا ہوں
شیطانوں کے ہاتھوں میں امت کے بچوں کا مستقبل ہے
الا ماشاءاللہ
استاذ جب دنیا کی محبت میں ناک تک ڈوبا ہو تو طلباء کو دین کیا سکھائے گا ؟
یہ تب کی بات ہے
اب کیا حال ہوگا ؟
علم سکھانے کے بجائے مناظرہ سکھاتے ہیں
عمل کی بجائے اختلاف سکھاتے ہیں
اور جو اختلافی موضوعات سے گریز کریں وہ دنیا داری سکھاتے ہیں
دین کون سکھائے یہ بڑا سوال ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top