تصوف_وصوفیاء 60
کن فی الدنیا کانک غریب او عابر سبیل
دنیا میں یوں رہو جس طرح مسافر یا راستے پر چلنے والا ہوتا ہے
❗بخاری ❗
دنیا ایک راہ ہے
یعنی صرف آگے جانے والا راستہ ہے
دائیں بائیں یا پیچھے کوئی رستہ نہیں جاتا
میں آپ یہ وہ فلاں فلاں سب آگے ہی بڑھتے جا رہے ہیں
دنیا محض ایک پڑاؤ ہے جو کہ ہمارا تیسرا پڑاؤ ہے
اس دنیا سے پہلے ہم دو جہانوں میں رہ چکے ہیں اور اس کے بعد دو اور جہان ہوں گے
عالمِ ارواح یعنی روحوں کا جہان پھر عالمِ ارحام یعنی ماں کے پیٹ کا جہان ہم گزار آئے
اب تیسری جگہ عالمِ دنیا ہے
پھر عالمِ برزخ قبر کا جہان ہوگا
پھر عالمِ حشر مر کے اٹھائے جانے کا جہان ہوگا
پھر وہاں سے جنت یا جہنم ❗
پانچ جہانوں میں سے ایک جہان میں ہمیں بطور امتحان بھیجا گیا ہے
تو یہاں یوں رہیں جیسے امتحان دینے والے رہتے ہیں اور اگلے دو جہانوں کی تیاری کریں
گھڑی ٹک ٹک ہمارا سانس سانس اور ہر لمحہ ہمیں قبر کے قریب کر رہا ہے
کب کہاں کیسے اس جہان سے جانا پڑ جائے
کیا ہماری اگلے جہان کی تیاری ہے؟
پانچ جہانوں میں سے دو جہاں عالمِ ارحام اور عالم برزخ ہر ایک کو تنہاء بغیر کسی یار و مددگار کے گزارنے ہوتے ہیں
عالمِ ارحام میں تو ہمیں شعور نہیں تھا مگر عالمِ برزخ میں مکمل شعور ہوگا
ہر خوشی غمی کو محسوس کیا جائے گا
تو کیوں قبر کی تیاری پر توجہ نہیں دیتے ہم لوگ؟
بس یہ یاد رکھیں آگے ہی آگے بڑھتے جا رہے ہیں
اس جہان سے مفر نہیں نہ بیچ کی کوئی راہ ہے
کن فی الدنیا کانک غریب او عابر سبیل ❗
عیش و عشرت , شہرت و منصب و مقبولیت کے دھوکے میں مت پڑیں
طُوبَى لِمَنْ ذَكَرَ الْمَعَادَ وَ عَمِلَ لِلْحِسَابِ وَ قَنِعَ بِالْكَفَافِ
خوشخبری ہو اس کے لیئے جس نے مرنے کے بعد اٹھنے کو یاد رکھا حساب کے لیئے عمل کیا اور بقدر کفایت پر گزارہ کیا
❗مولا علی ❗
آخرت کو یاد کریں قبر کو یاد رکھیں
اپنے اس جسم کو دیکھیں جس سے ایک دن روح نکل جائے گی اور وہ بے جان ہو جائے گا
سب عیش و عشرت دھری رہ جائے گی
✍️ #سیدمہتاب_عالم
