دلوں اور شہروں کو آباد کریں

تصوف_وصوفیاء 45

وہ شہر جس میں شیخِ کامل (مرشدِ کامل) نہ ہو وہ شہر جہالت میں اس شہر کی طرح ہے جس میں کوئی کتاب نہ ہو
اگرچہ اس شہر میں علماء کی کثرت ہو
اگرچہ اس شہر کے ہر محلے میں مدرسہ ہو
اور ہر گھر میں کتب کی الماریاں ہوں کیونکہ یہ کتب مردانِ کاملین سے مستغنی نہیں کرتیں

(وحی القلم للاستاذ مصطفیٰ الرافعی)

یعنی جو شہر علوم و فنون کا اگرچہ مرکز ہو مگر اس میں کوئی مردِ کامل نہ ہو جو لوگوں کی باطنی تربیت کرے تو وہ شہر برباد ہے
وہ شہر ویران شہر کی طرح ہے کیونکہ علمِ ظاہر کی خشکی ایک صوفی با صفاء ہی ختم کر سکتا ہے
اور جس شہر میں خشکی دور کرنے والا نہیں وہ خشک اور بے رنگ و بے نور شہر ہے
اسی طرح جس دل میں کوئی شیخ کامل جلوہ فرما نہ ہو وہ دل بھی برباد دل ہے
لہذا شہروں اور دلوں کو صوفیاء کرام کے وجود سے آباد کریں
صوفیاء کرام فرماتے ہیں
اپنے دل میں اللہ کے ولی کو آباد رکھو کیونکہ اللہ رب العزت تمہارے دلوں کو دیکھتا ہے تو جب تمہارے دل میں اپنے ولی کو دیکھے گا تو رحم و کرم فرمائے گا عذاب و عقاب نہیں کرے گا
تصورِ ولی اور ذکرِ ولی بے شمار مصیبتوں سے نجات دیتا ہے
اور پھر ولیوں کے پیر علی کا ذکر نفاق جڑ سے اکھاڑ دیتا ہے اور ایمان کے باغات لگا دیتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top