تصوف_وصوفیاء 43
امامِ اجل صوفی بے بدل عارف باللہ امام شعرانی میزان شریعۃ الکبری میں
ائمہ اربعہ کے مقلدین اور عام مسلمانوں کے پل صراط سے گزرنے کا نقشہ بناتے ہیں
اوپر والی سطر میں مجتہدین کے مقلدین کا عکس بنایا کہ پل صراط پر بآسانی اور سیدھے جنت میں جا رہے ہیں
نیچے انتہائی نفیس نکتہ بیان فرمایا کہ
پل صراط پر کبھی اوپر کبھی نیچے ہوتا ہوا مسلمان آگے بڑھتا ہے
اھل کشف نے فرمایا کہ
حقیقت میں پل صراط پر چلنا یہاں دنیا میں ہے
جو یہاں دنیا میں شریعت کی راہ پر سیدھا سیدھا چلے گا وہ وہاں بھی سیدھا سیدھا جنت میں جائے گا
اور جس کا قدم یہاں پھسلا پل صراط پر بھی پھسلے گا
یعنی دنیا میں شریعت کی راہ پل صراط کی راہ ہے
جو یہاں شریعت پر ثابت قدم رہے گا وہ وہاں پل صراط پر بھی ثابت قدم کرے گا
اب انسان پل صراط پر اپنی حالت (پوزیشن) دیکھنا چاہتا ہے تو یہاں شریعت پر اپنا عمل دیکھ لے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

