تصوف_وصوفیاء 24
عوارف المعارف میں
امام شہاب الدین سہروردی ارشاد فرماتے ہیں
کسی حکیم شخص سے پوچھا گیا
کیا آپ ایسی نعمت جانتے ہیں جس پر کوئی حسد نہ کرتا ہو
( حالانکہ ہر نعمت پر حسد کیا جاتا ھے)
اور ایسی بلاء و مصیبت جانتے ہیں جس میں مبتلاء آدمی پر کوئی رحم نہیں کرتا
( حالانکہ ہر مصیبت زدہ پر لوگ رحم کھاتے ہیں)
اس حکیم شخص نے کہا ہاں جانتا ہوں
ایسی نعمت جس پر کوئی حسد نہ کرے وہ عاجزی و انکساری ھے
اور ایسی مصیبت جس پر کوئی ترس نہ کھائے وہ غرور و تکبر ہے
اللہ تعالیٰ ہمیں نعمتوں سے نوازے مصیبتوں سے دور رکھے
عاجزی ایسی نعمت ہے جسے رب العالمین بہت پسند فرماتا ہے
عبادت نہایت عاجزی کا نام ہی تو ہے
الله رب العالمین کی بارگاہ میں عاجزی و خود فراموشی بہت بڑی نعمت ہے
ہر خوبی و کمال کا مالک اسے ماننا اور ہر کمی کوتاہی کا مرتکب خود کو ماننا , اس کے ہر کام میں حکمت اور اپنے ہر کام میں کمی جاننا عاجزی ہے
اور جسے لوگ اپنی واہ واہ کہتے ہیں وہ تکبر سب سے بڑی مصیبت ہے , اسی تکبر نے لاکھوں سال عبادت کرنے والے شیطان کو ملعون بنا دیا
دو بار مرد و عورت کی شرم گاہ سے نکالنے والا, دو ناپاک قطروں سے پیدا کیا گیا انسان کس منہ سے تکبر و غرور کرتا ہے ؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم
