تصوف_وصوفیاء 15
سیدی ابو مدین مغربی کبار اولیاء سے ہیں
فرماتے ہیں
اللہ کے ولی کی زیارت کیا کرو
کیونکہ ولی کی زیارت اچھی صفات پیدا کرتی ہے
اول
کہ ایمان میں زیادتی یقین میں مضبوطی علم میں پختگی طبیعت میں بہتری اور صراطِ مستقیم پہ ہمیشگی پیدا ہوتی ھے
دوم
ولی کی زیارت سے بہترین اوصاف لاجواب صفات پیدا ہوتی ہیں
سوم
ولی کی زیارت سے بندہ رب العالمین کی بارگاہ تک پہنچ جاتا ھے
چہارم
ولی کی زیارت سے طریقت و حقیقت کا راستہ پہچان میں آجاتا ھے
پنجم
ولی کی زیارت سے اجر و ثواب بہت ملتا ھے
پھر شیخ ابو مدین مغربی نے فرمایا
بندے کو ولی کی زیارت سے زندیق یعنی بدترین کافر ہی روکتا ہے
مسلمان ایسا گھٹیا کام نہیں کرتا
اللہ تعالی ہمیں اولیاء کرام کا ادب و احترام کرنے والا اور کثرت سے زیارات کر کے فیوض و برکات لینے والا بنائے
❗ خواتین کا مزارات پر جانا جائز نہیں ہے
خواتین گھر رہ کر اکتسابِ فیض کریں
نا محرم پیر کے ساتھ تنہائی اور برکت کے لیئے جسم چھونا حرام ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
