ظرف کیا ہے ؟

مصطلحاتِ_علومِ_دینیہ 10

عموما آنية و ظرف کو ایک ہی سمجھا جاتا ہے

آنیة برتن
اور
ظرف بھی برتن

جبکہ ان میں فرق ہے
آنیة کا اطلاق ہر اس پر ہوتا ہے جو کھانے پینے میں استعمال ہوتی ہو مثلا پلیٹ کٹوری وغیرہ
جبکہ ظرف کا استعمال کھانے پینے کی اشیاء اور ہر اس چیز کے لیئے ہوتا ہے جو جگہ گھیرتی ہے اور کسی شے کو خود میں سمیٹتی ہے مثلا گھر, حوض وغیرہ
گھر اور حوض ایک مخصوص احاطے کے لیئے بولے جاتے ہیں مگر ان کو آنیة نہیں کہ سکتے

ان دونوں میں عموم خصوص کی نسبت ہے
ہر آنیة ظرف تو ہے مگر پر ظرف آنیة نہیں ہے
جبکہ اب اھلِ زبان ان میں فرق نہیں کرتے ہیں
(الفروق اللغویۃ)
اردو میں ظرف وسعتِ قلبی , برداشت , حوصلہ اور اوقات کے معنی میں استعمال ہوتا ہے
بقول شاعر
اتنا کم ظرف نہ بن, اس کے بھی سینے میں ہے دل
اس کا احساس بھی رکھ, اپنی ہی راحت پہ نہ جا
بر محل موزوں معنیٰ کے مطابق الفاظ کا استعمال کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top