آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 40
ابن الِسکِّیت لغت کے بہت بڑے امام تھے حتی کہ کہا گیا ابن الاعرابی کے بعد ابن سکیت ہیں
یہ عباسی خلیفہ المتوکل کے بچوں المعتز اور الموید کے استاد تھے
ایک بار المتوکل نے ان کو کہا
تمہیں میرے یہ بچے زیادہ پیارے ہیں یا حسن و حسین رضی اللہ عنہما زیادہ پیارے ہیں
ابن الِسکِّیت نے فرمایا
وَالله إِن قنبرا خَادِم عَليّ خير مِنْك وَمن ابنيك
خدا کی قسم مولا علی کے خادم قُنبر تم سے اور تمہارے بچوں سے زیادہ بہتر ہیں
المتوکل نے غلاموں کو حکم دیا ان کی زبان گدی سے کھینچ لی گئی اور ان کو چٹائی میں لپیٹ پر ان کے پیٹ پر کودتے رہے
جس کی وجہ سے ان کی شہادت ہو گئی
❗ بغية الوعاة فى طبقات اللغويين والنحاة لإمام السيوطي ص ٣٤٩ ❗
سیر اعلام النبلاء میں ذھبی نے کہا کہ المتوکل میں ناصبیت تھی
کتنے ہی عظیم شہید ہیں وہ جو عزتِ خاندانِ رسول پر جان قربان کرتے ہیں
کتنے ہی بہترین وہ سینے ہیں جو اولادِ رسول کی طرف آنے والے تیر سہتے ہیں
کتنا ہی پُرلطف منظر ہوگا جب محشر میں پکارا جائے گا کہاں ہے وہ جو رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد کی خاطر مرا تھا
کیسا دل نشین منظر ہوگا جب اُن کی اولاد کی عزت بچانے والا اُن کا دفاع کرنے والا اھلِ محشر کے بیچ فخر سے کھڑا ہوگا
علامہ ابن خلدون نے سادات ادراسہ کا دفاع کیا پھر مقدمہ ابن خلدون میں اپنی امید ظاہر کی
جادلت عنهم في الحياة الدنيا وأرجو أن يجادلوا عني يوم القيامة
میں نے دنیا کی زندگی میں ان سادات کا دفاع کیا ہے اب مجھے امید ہے یہ حضرات قیامت کے دن میرا دفاع کریں گے
ہاں ہاں! خدا کی قسم یہ ہر اس کا وہاں دفاع کریں گے جہاں پتے پانی ہو جائیں گے
خدا کی قسم یہ نسل احسان فراموش نہیں ہے بے شک سید الطائفہ جنید بغدادی سے پوچھ لیں کیسے ان کا دفاع ان کی حمایت مقامِ معرفت پر فائز کرتی ہے
امیر تیمور لنگ سے پوچھ لیں کہ تاریخ کے ظالم ترین حکمرانوں میں تھا مگر موت کے بعد کسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا کیا ہوا کہنے لگا میں آلِ رسول سے محبت کرتا تھا اس وجہ سے میری بخشش کر دی گئی
قیامت کے دن ہر نسب و حسب ٹوٹ جائے گا صرف سادات کرام کا نسب کام آئے گا یہ نہیں ٹوٹے گا
وہ شہنشاہِ اعظم جو خدائی کے مالک ہیں
وہ سرورِ کون و مکاں جو جنتوں کے مالک ہیں
وہ رحمۃ للعالمین جو سفید و سیاہ کے آقا ہیں
وہ کبیرہ گناہ کرنے والے امتیوں کی شفاعت کریں گے
وہ شفاعتِ کبری کریں گے جو مومن و کافر کے لیے ہوگی کیا وہ اپنی پاک نسل کو بھول جائیں گے ؟
حاشا وکلا وہ کبھی نہیں بھولے نہ بھولیں گے تو جن کو وہ نہیں بھولے امتی ان کو کیوں بھول جاتے ہیں؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم
