محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں علی المرتضیٰ کب سے ہیں

آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 37

°°° انبیاء کرام کے رازوں کے امین °°°

عارف بالله امام عبد الوھاب الشعرانی نے الیواقیت و الجواہر میں شیخ اکبر محی ابن العربی کا فرمان نقل کیا
اللہ رب العالمین نے سب سے پہلے ھباء کو وجود بخشا پھر اپنے نور کی تجلی اس پر ڈالی تو ہر شے نے قرب کے لحاظ سے وہ تجلی قبول کی تو حقیقتِ محمدی سے زیادہ اس تجلی کے قریب کوئی نہ تھا اسی وجہ سے حققیتِ محمدی سب سے زیادہ اس تجلی کو قبول کرنے والی ہوئی اسی وجہ سے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظہورِ عالم کے مبدء اور سب سے پہلی مخلوق ہیں
شیخِ اکبر نے آگے فرمایا

وکان اقرب الناس الیہ فی ذلک الھباء علی ابن ابی طالب الجامع لاسرار الانبیاء اجمعین
اس ھباء میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب سب لوگوں میں علی ابن ابی طالب تھے جو کہ انبیاء کرام علیہم السلام کے رازوں کے جامع ہیں
❗الیواقیت و الجواہر صفحہ 339 ❗
یعنی کل سے اعلی کل کے مولا سب سے اعلی سب سے اولی جناب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اصلِ کائنات ہیں
تجلیاتِ الٰہی سب سے زیادہ قبول کرنے والے ہیں
حسان الھند احمد رضا خان کہتے ہیں
تم سے کھلا بابِ جُود تم سے ہے سب کا وُجُود
تم سے ہے سب کی بَقا تم پہ کروروں درود
اور تب مصطفیٰ کے سب سے قریب مرتضیٰ تھے
وہ مرتضیٰ جو انبیاء و مرسلین علیہم السلام کے اسرار کے امین ہیں
ولہذا صوفیاء کرام نے فرمایا کہ
مولا علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کی مبارک روح سے ہی گزشتہ امتوں کے اولیاء کرام اور اس امت کے اولیاء عظام فیض پاتے ہیں
ان کی مہر کے بغیر کوئی درجہ ولایت پر قدم نہیں رکھ سکتا
مگر یہ یاد رہے
مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم نبی نہیں نہ مقام و مرتبہ میں کسی نبی کے برابر ہیں
جو ایسا عقیدہ رکھے وہ غیر مسلم ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top