عقلمند عورت لاکھوں مَردوں سے بہتر ہوتی ہے

قابلِ_تقلیدخواتین 16

سلطانِ اجل مجاہد اعظم صلاح الدین ایوبی رحمة الله عليه کی زوجہ محترمہ عصمة الدين یومیہ طور پہ اپنے مجاہد شوہر کو خط لکھتی تھیں
تین ماہ بعد سلطان ایوبی کو اپنی زوجہ کی وفات کا پتا چلا کیونکہ محترمہ عصمة الدين رحمة الله عليها نے اپنی خادمہ کو حکم دیا تھا کہ میری وفات کے بعد بھی میرے طریقے کے مطابق خط لکھتی رہنا تاکہ صلاح الدین ایوبی کو جہاد کے دوران پریشانی نہ ہو

مجاہدین کی خواتین بھی مجاہدہ ہوتی ہیں
ان کو نہ کھانے پینے کا شکوہ ہوتا ہے نہ شوہر کے توجہ دینے کی طلب نہ خوامخواہ کی فرمائشوں سے شوہر کو پریشان رکھتی ہیں
لیبیا کے عظیم مجاہد عمر مختار کی زوجہ ان کی تعظیم حد درجے کی کرتی تھیں حتی کہ ان کے خیمے میں آنے پر پردہ اٹھاتی تھیں تاکہ مجاہد کا سر نہ جھکے
اندلس میں لڑکی اپنی سہیلی کو عار دلاتی تھی کہ تمہارے بھائی کی تلوار کو زنگ لگا ہوا ہے یعنی وہ جہاد پر نہیں جاتا
گھر کے مَردوں کو جہاد پہ بھیجنے کا جذبہ تبھی سچا ہوگا جب جہاد بالنفس میں عورت شوہر کا ساتھ دیتی ہو
اس دور میں حلال رزق بقدرِ ضرورت کمانا بھی جہاد ہے

اولاد کو بس یہ ہوتی ہے کہ ہماری ہر خواہش پوری کی جائے خواہ کہیں سے بھی ہو تو جہاد کے لیئے مجاہد کیسے پیدا ہوں گے ؟
عصمت خاتون پہلے سلطان نور الدین زنگی کی زوجہ تھیں ان کی وفات کے بعد سلطان صلاح الدین ایوبی سے نکاح کیا
کیسی خوش نصیب خاتون تھی اسلام کے دو عظیم سپہ سالاروں کی صحبت میں وقت گزارا
انہوں نے مدراس و خانقاہیں تعمیر کروائیں
عصمت خاتون نے تہجد کے وقت طبل بجا کے رات کے اخری پہر اٹھنے کی رسم شرع کی تاکہ جو تہجد میں از خود نہ اٹھ سکتے ہوں وہ اس آواز سے اٹھ جایا کریں
اتنی عقلمند تھیں کہ سلطان ایوبی ان کی رائے لیا کرتے تھے
جب عورت علم و فضل والی پھر عبادت گزار ہو صبر و شکر کرنے والی ہو تو لاکھوں مَردوں سے زیادہ عقل والی ہوتی ہے اس سے مشورہ لیا جائے اس کی تدبیر بڑے کام کی ہوتی ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top