ایسی خواتین کہاں ہیں

قابلِ_تقلیدخواتین 12

شیخہ خدیجہ العمودی نے اپنے ہاتھ سے منھاج کی شرح النجم الوھاج
(جو دس جلدوں پر مشتمل ہے) لکھی اور فرمایا
°°° جو کوئی اس میں کتابت کی غلطی یا کمی پائے تو مجھے معذور سمجھے کیونکہ جب میں یہ کتابت کر رہی تھی تو ساتھ اپنے بچے کو دودھ بھی پلا رہی ہوتی تھی °°°
{ تاج العروس جلد 2 }
اسی طرح مریم عبد القادر نے لغت کی مشہور کتاب صحاح چھ جلدوں پر مشتمل لکھی اور آخر میں فرمایا
••• میں امید کرتی ہوں جو اس نسخے میں کتابت کی غلطی ہائے وہ مجھے معاف کر دے گا کیونکہ جب میں یہ دائیں ہاتھ لکھتی تھی تو بائیں ہاتھ سے اپنے بچے کو جھولا دیتی تھی •••
ایسی بلند ہمت اور عفت مآب مائیں اب نایاب ہیں
آج تو صرف گھر کا کام کاج کر کے گھر سر پر اٹھا رکھتی ہیں نماز روزہ وقت پر نہںں کر پاتیں تو نفلی کام کیسے کر لیں گی
ہماری بچیوں کے لیئے ایسی باہمت خواتین قابلِ تقلید ہیں نہ کہ وہ جو تین تین بار طلاق لے کر مارننگ شوز میں سادہ خواتین کی تربیت کرتی نظر آتی ہیں یا وہ جو بے حیاء کارڈ اٹھا کر خواتین کے حقوق کے نام ڈاکہ زنی کرتی ہیں
کاش ہماری بچیوں کو وہ جذبہ ملے جو ہمارے اسلاف کی بچیوں میں تھا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top