طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 7
سلطان عبد الحمید ثانی کی بیٹی بیمار ہوگئی ترکی کے طبیب علاج نہ کر پائے
کسی نے مشورہ دیا کہ شام میں شیخ بدر الدین الحسنی متقی عالم فاضل ہیں حدیثِ مبارکہ کے ماہر استاذ ہیں
آپ ان سے دم کروائیں
سلطان نے ان کے پاس پیغام بھیجا مگر شیخ بدر الدین الحسنی نے معذرت کر لی پھر شام کے جگ علماء کرام نے اصرار کیا کہ سلطان کی بیٹی کے لیئے دم کر دیں تو شیخ نے اپنا ایک طالبِ علم استنبول بھیجا
اس طالبِ علم نے دم کیا تو سلطان کی بیٹی شفاء یاب ہوگئی
سلطان عبد الحمید ثانی نے چاہا کہ شیخ کو تحفہ میں کچھ دیا جائے تو علماء کرام سے مشورہ کیا
علماء نے کہا شیخ بدر الدین الحسنی کتابوں سے بہت محبت کرتے ہیں
تب سلطان نے شیخ کو بخاری شریف کا نسخہ سلطانیہ بھیج دیا
{ انارۃ المصابیح لقاری الجامع الصحیح }
بخاری شریف کا نسخہ سلطانیہ وہ نسخہ ہے جو دنیا میں سب سے صحیح نسخہ شمار ہوتا ہے
سلطان عبد الحمید خان الثانی نے سترہ علماءِ مصر کی کمیٹی تشکیل دی جنہوں نے محنتِ شاقہ کے بعد اس نسخہ کو مختلف نسخوں سے تقابل کے بعد ترتیب دیا تھا
کیسے باکمال سلطانِ اسلام تھے جنہوں نے دینِ متین کی خدمت کی ہے اپنی خدمت نہیں کروائی
اور کیسے بہترین علماءِ اسلام تھے جو دم تعویذ کے بدلے کچھ نہ لیتے تھے
ہاں مگر دینی نایاب کتب بخوشی قبول کرتے تھے
اگر کوئی دم تعویذ کے بدلے کتب بھیجنا چاہیے اسے آنلائن دم کر دیا جائے گا
ویسے اگر دم کروانے والے تعویذ لینے والے نقدی رقم کی جگہ آستانوں کے پیروں کو کتابیں دیں تو جہالت کم ہو سکتی ہے
دم کے بدلے قرآن کریم تحفے میں دیں خوشبو دیں مسواک دیں عمامہ دیں
الغرض سنت کے مطابق پہناوے دیں`
جہالت دور کرنے والی کتابیں دیں
پھر آستانے والوں کے منہ دیکھیں کہ سنت کے مطابق پہناوے دیکھ کر منہ بن جاتا ہے اور پیسہ دیکھ کر چمک آجاتی ہے تو یقین کریں آپ غلط جگہ پر دین و روحانیت تلاش کر رہے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
