اپنی کامیابی و ناکامی اپنے کھاتے میں رکھیں

اسلامی_طرزِتربیت 175

کچھ لوگ دنیا میں ناکام ہوتے ہیں کیونکہ وہ ہر قسم کی خوبی سے خالی ہوتے ہیں
مگر اپنی ناکامی دوسروں کے سر ڈال دیتے ہیں
خوبیوں سے خالی ناکام شخص بعض اوقات ایک پورے شہر کو برا کہنا شروع کر دیتا ہے کہ فلاں شہر ہی کام کا نہیں ہے
جبکہ وہاں پورا شہر آباد ہوتا ہے
لوگ موج مستیاں کر رہے ہوتے ہیں

کبھی ناکام شخص اپنی ناکامی کو ماننے کی بجائے پورے خاندان کو مجرم بنا دیتا ہے

ہماری پنجابی زبان میں ایک محاورہ ہے

ڈھٹے کھوتے توں تے کوڑ کبھاراں تے
یعنی گرا گدھے سے ہے مگر غصہ کمہار پہ کر رہا ہے

نہ اپنی قصور مان رہا ہے نہ گدھے کو کچھ کہ رہا ہے

لوگوں کے برائیاں کرتے ہوئے اکثر وہی لوگ ملیں گے جو معاشرے میں ناکام و بدنام ہوتے ہیں
ایسے ہی کچھ طلباء اپنی سستی و غفلت و عدمِ اخلاص و عدمِ محنت کی وجہ سے کچھ بن نہیں پاتے تو استاذ کا قصور نکال دیتے ہیں

ایسے ہی نا خلف اولاد اپنی کمی کوتاہیوں کو پسِ پشت ڈال کر زندگی میں ناکامی کا الزام والد پر لگا دیتے ہیں

خود کریں خود بنیں خود سہیں خود جھیلیں اور خود کامیاب ہوں

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top