اسلامی_طرزِتربیت 169
میم کا لحاظ کریں میمز نہ بنائیں
مومن کی میم کا لحاظ کریں میمز نہ بنائیں
مسلم کی میم کا لحاظ کریں میمز نہ بنائیں
محمد کی میم کی حیاء کریں ایک دوسرے کے میمز مت بنائیں
صلی الله علیہ وسلم
مذہبی شخصیات پر تصویری میمز اور ویڈیوز کے میمز والی سب سے پہلے بدعت پاکستان کے ایک خنزیر شریر کی کھال سے بنے ڈھول چائنہ کے طحاوی نے شروع کی جس میں کبھی امام اھل سنت احمد بن حنبل کی میمز بنائی کبھی امام مالک کی تو کبھی یحیی بن معین کی تو کبھی جناب غوث پاک کی میمز بنائی
تعجب ہے عوامِ اھلِ سنت سوتی رہی اور محکک کو محقق بنا کر شہرت بخشتی گئی
اب حال یہ ہے کہ نہ اپنے مُسَلَّم و معتبر علماء میمز سے محفوظ ہیں نہ کسی اور کے محفوظ ہیں
ان میمز کی وجہ سے مادیت کے دور میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کے زمانے میں نوجوان گمراہی پھر الحاد کی طرف چلا جا رہا ہے
آپ میمز بنا کر اپنے اندر کی بھڑاس تو نکال رہے ہیں مگر اس سے اسلام کو مسلمان کو نقصان پہنچا رہے ہیں
یہ خبثِ باطن و روح کی نجاست اور قلب کی غلاظت ہے کہ آپ مخالف کو علمی جواب دینے کی بجائے شکلیں بگاڑیں اور شیطان کے اس حکم پر عمل کریں جو اس نے رب العزت کی بارگاہ میں چیلنج کیا تھا
علماءِ اسلام اور عوام میں سے دردِ دل رکھنے والے مسلمان اختلافی مسئلہ براہین و دلائل سے مزین کر کے مخالف کے سامنے رکھ دیتے ہیں و بس
لٹھ لیکر پیچھے پڑ جانا منوانا اور نہ ماننے پر توہین و تضحیک کرنا اسلام و سنیت کی خدمت نہیں بلکہ اسلام کی اہانت ہے
کہ ملحد کہ اٹھتے ہیں یہ ملاں بد اخلاق و شریر لوگ ہیں
اگر آپ اسلام کی خدمت نہیں کر سکتے تو بدنامی کا سبب بھی نہ بنیں
آپ کو کیا معلوم اپ کی بنائی میمز سے کتنوں کا دل مولویوں کی لڑائی سے بدظن ہو کر الحاد کی طرف جاتا ہے
لہذا میم کی خدمت کریں میمز مت بنائیں
✍️ #سیدمہتابعالم
