اسلامی_طرزِتربیت 155
ابو حیان اندلسی نے تفسیر بحر المحیط میں فرمایا
من غلبَ عليه حبُّ شيءٍ جرَى في كلامِه
جس پر کسی شے کی محبت غالب آجاتی ہے اس کی باتوں میں اس کا ذکر جاری ہوجاتا ہے
اس شے کا ذکر بہانے بہانے سے کرتا ہے
بات کوئی بھی ہو گھما پھرا کر وہیں لے جاتا ہے
اور کچھ لفظوں سے یاد نہ بھی کریں دل ہر وقت پسندیدہ شے کی یاد میں رہتا ہے
جیساکہ حدیث پاک میں آیا
من أحب شيئا أكثر من ذكره بقلبه ولسانه
جو کسی شے سے محبت کرتا ہے وہ اکثر اس کا ذکر دل سے اور زبان سے کرتا ہے
مال کی محبت میں مبتلاء شخص ہر وقت پیسہ پیسہ کرتا ہے
کھانے کی محبت میں گھرا ہوا ہر وقت کھانے کی سوچ و بچار کرتا ہے
کپڑوں کا رسیا ہر وقت کپڑے سوچتا ہے
دین کی محبت میں رچ بس جانے والا ہر وقت دین کی باتیں کرتا ہے
قرآن کریم کی محبت میں رہنے والا قرآن کی باتیں کرتا ہے
حدیث شریف کی محبت کا گرفتار علومِ حدیث کی باتیں کرتا ہے
دنیا کی محبت میں مبتلاء ہر وقت دنیا کی باتیں کرتا ہے
کسی فرد معین کی محبت میں مبتلاء انسان اسی کا ذکر لسان و جنان سے کرتا ہے
آپ غور کریں آپ کی زبان اور دل میں کس کا غلبہ رہتا ہے؟
سوچیں اور خود کو سدھاریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
