اسلامی_طرزِتربیت 122
غموم و آلام کی موت کا وقت مقرر ہے
لَا تَدْرِیْ لَعَلَّ اللّٰهَ یُحْدِثُ بَعْدَ ذٰلِكَ اَمْرًا
تم نہیں جانتے شاید اللہ اس کے بعد کوئی نیا معاملہ پیدا فرما دے
{سورہ طلاق }
اگلا لمحہ کیسا ہوگا , اگلا آپ کا قدم کیسا ہوگا , اگلا دن کیسا ہوگا آپ کو معلوم نہیں ہے
° عین ممکن ہے سب کچھ بدل جائے اور آپ کے غم راحت سے بدل جائیں °
ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں
دنیا میں ہر شے کی محدود عمر ہے حتی کہ آپ پر مسلط مصیبت و دکھ کی بھی ایک عمر مقرر ہے
آپ کے غموں , دکھوں , مصیبتوں کی موت کا وقت بھی مقرر ہے
انسان تکلیف و اذیت , رنج و غم میں مرنے والا ہو جاتا ہے مگر جب مصیبت چھٹتی ہے تو ایسے بھول جاتا ہے گویا کبھی کچھ ہوا ہی نہیں
لہذا رنج و الم کے بادل چھٹنے کا انتظار کریں
حدیث مبارکہ میں ہے
أفضل العبادة انتظار الفرج
غم چھٹنے کا انتظار کرنا افضل عبادت ہے
{ترمذی شریف}
بعض روایات میں ہے
صبر کے ساتھ غم دور ہونے کا انتظار عبادت ہے
آپ مصیبت و مشقت میں ہیں اور اس مصیبت کے دفع ہونے کا انتظار سالوں سے کر رہے ہیں تو آپ عبادت میں ہیں
قرآن کریم میں ہے
اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا
ایک مشکل کے ساتھ دو آسانیاں ہیں
اس آیت کریمہ کا تحقیقی ترجمہ یہی بنتا ہے کہ ایک مشکل کے ساتھ دو آسانیاں ہیں
تو غموم و آلام جتنے شدید و کثیر ہوں گے آسانیاں بھی دوگنی ہوں گی
••• صبر سے غم کے بادل چھٹنے کا انتظار کریں آپ عبادت میں ہیں اور آپ نہیں جانتے کہ اللہ رب العزت نیا معاملہ پیدا فرما دے گا پھر اپ کو دوگنی آسانی ملے گی •••
#سیدمہتاب_عالم
