اسلامی_طرزِتربیت 95
ایک اعرابی سے پوچھا گیا کہ
سب سے برے اخلاق والا کون ہے؟
اس نے کہا
وہ کہ جب تجھ پر غصہ ہو تو تیری فضیلت کا انکار کرے
تیرے راز کو فاش کرے
ساتھ مل بیٹھنا بھول جائے
اور وہ بات کرے جو تجھ میں ہے ہی نہیں
میری بہت پرانی عادت ہے کہ جس کو برا جانتا ہوں حتی المقدور اس کی کوئی بات کسی کے سامنے نہیں کرتا
نہ بطورِ غیبت کہ اس کو اپنی نیکیاں کیوں دوں؟
نہ بطورِ چغلی کہ یہ مَردوں والا کام نہیں ہے
الغرض اس کو اس قابل ہی نہیں سمجھتا کہ اس کا نام اس کا ذکر اپنی زبان پر لاؤں
یوں میں بہت سے کبیرہ گناہوں سے بچ جاتا ہوں
جہاں تک حاسدوں کی بات ہے تو ان کے لیئے میں اکثر یہی کہتا ہوں
میرے معیار کا تقاضا ہے
میرا دشمن بھی خاندانی ہو
آپ دشمن کا ذکر کر کے اپنے لہو کی گردش کیوں بڑھاتے ہیں ؟
دشمن کو اس قابل ہی نہ سمجھا جائے کہ اس کے لیئے اپنا خون جلایا جائے
ہمارا خون ہمارے محبوب کے کام کیوں نہ آئے
دشمن کو یوں کر دیں گویا وہ دنیا میں تھا ہی نہیں یقین کریں بہت سکون پائیں گے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
