اسلامی_طرزِتربیت 80
تاریخ دمشق میں ابن عساکر نے امام احمد بن حنبل کا فرمان نقل کیا
إنَّ الخلافة لم تُزيِّن عليّاً بل عليٌّ زيَّنها
خلافت نے مولا علی کو زینت نہیں بخشی بلکہ مولا علی نے خلافت کو زینت بخشی ہے
یہ بات آپ نے اس وقت فرمائی جب لوگوں نے صدیق اکبر و عمر فاروق و عثمان غنی رضی اللہ عنھم کی خلافت کا ذکر کیا اور پھر مولا علی کی خلافت کا ذکر شروع ہوا تو سب سے زیادہ کیا
تو امام احمد بن حنبل نے مذکورہ جملہ فرمایا
راوی کہتے ہیں کہ امام احمد بن حنبل کا فرمان میں نے ایک شیعہ کو سنایا تو وہ کہنے لگا
امام احمد بن حنبل کا بغض جو میرے دل میں تھا اس جملے نے وہ آدھا کر دیا ہے
یہ اسلاف کی حکمت عملی اور مسنون طریقہ تھا کہ خلفاء راشدین کا ذکر کرتے مگر کثرت سے ذکر علی کرتے تھے
کیونکہ حدیث پاک میں ہے بشروا ولا تنفروا
خوشخبری دو نفرت نہ دلاؤ
جب کہ آج یار لوگ مولا علی کی ولادت کا دن ہو تب بھی وفات کا دن ہو تب بھی شیخین کا ذکر کر کے شیعہ حضرات کو مزید دور کرتے ہیں
صدیق و عمر رضی اللہ عنھا کی عزت و عظمت پر ہلکا سا داغ نہ لگنے دیں مگر مسلمانوں میں نرمی کا کلیہ امام احمد سے ضرور لیں
ہر فضیلت و مزیت کو مقابلہ نہ بنایا کریں, جس کا جو مقام ہے حد میں رہ کر بیان کریں
ہم سنی با ادب ہیں اھلِ بیت و صحابہ کرام میں ہر ایک کے مرید و غلام ہیں
ہمیں قریب لانے کا حکم ہے دور کرنے کا نہیں ہے
فی زمانہ فضائل و مناقب صرف سامنے والے کو جلانے بھڑکانے کے لیئے بیان کیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے فتنوں کی کثرت ہے
اصلاح کی نیت سے دل سے کلام کریں فتنے ختم ہوں گے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
