میں کھلے گمراہوں میں سے ہوں

اسلامی_طرزِتربیت 65

صوبہ ادرار سے تعلق رکھنے والے الجزائری شیخ , مسجد حرام ہونے والے درس میں شریک ہوئے
اسی وقت الجزائر کے ایک شہری نے حرم پاک کے مفتی سے پوچھا
ہم الجزائر میں اکثر مساجد کے نام صحابہ کرام اور اولیاء عظام کے ناموں پہ رکھتے ہیں
کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

مفتی نے ایک آیت سے استدلال کرتے ہوئے جواب دیا کہ یہ جائز نہیں ہے
ان المساجد للہ فلا تدعدوا مع اللہ احدا

مساجد خدا کے لیئے ہیں لہٰذا خدا کے ساتھ کسی کو نہ پکارو

اور پھر کہا اصل بات تو یہ ہے تم الجزائر والے کھلے گمراہوں میں سے ہو اسی وجہ سے غیر الله کے نام پر مساجد کے نام رکھے ہوئے ہیں

وہاں ایک شیخ جن کا نام محمد بای نے ہاتھ اٹھا کر سوال کی درخواست کی
مفتیِ حرم نے کہا
پوچھ لیں کیا پوچھنا ھے
شیخ محمد بای نے فرمایا,

اے شیخ! مسجد الحرام کی عظمت کے باوجود آپ نے بادشاہوں اور شہزادوں کے نام اس کی آمد و رفت کے دروازوں میں تقسیم کر دیے ہیں
کوئی بابِ طلال ھے
اور کوئی بابِ فہد ہے
تو اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟

تو اگر الجزائر کی مساجد کے نام صحابہ کرام کے ناموں پر رکھے تو کیا حرج ہے؟
اگر وہ تعظیم میں انہیں صحابہ کے نام سے پکارتے ہیں تو کیوں جائز نہیں؟

پھر جو آیت آپ نے تلاوت کی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ خدا کے گھروں میں کسی اور کا ذکر نہ کیا جائے صرف و صرف اللہ رب العزت کا ذکر کیا جائے
نہ کہ وہ تاویل جو آپ نے پیش کی ہے کہ مساجد کے نام نہ رکھو
شیخِ حرم نے سر ہلایا اور شیخ محمد بای کی مداخلت پر شرمندہ ہوا

پھر شیخِ حرم شیخ محمد بای سے مخاطب ہوئے
اور پوچھا کیا آپ سوڈان کے شیخ ہیں؟

_کیونکہ شیخ کا رنگ کالا تھا

تو شیخ محمد بای نے فوراً جواب دیا
نہیں جناب:
میں تو صاف گمراہی والوں میں سے ہوں
یعنی الجزائر سے تعلق رکھتا ہوں جس قوم کو آپ گمراہ قرار دے چکے ہیں

مفتیِ حرم جیسی قوم یہاں بھی پائی جاتی ہے جو غیر اللہ نام رکھے جانے والے بکرے تو حرام کہتے ہیں مگر غیر اللہ کے نام پر مساجد و مدارس بنائے بیٹھے ہیں
اور جب ان کے بکرے کے بارے پوچھا جائے تو جھٹ کہتے ہیں میرا بکرا ہے
پھر یہ نہیں کہتے کہ الله کا بکرا ہے
مسلمانوں پر شرک و بدعت کی تہمتیں لگانا اور افتراق و انتشار پیدا کرنا ان کا کام ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top