چھوٹا سا ذرہ کامیاب کروا دیتا ہے

اسلامی_طرزِتربیت 58

اپنے لمحوں کی حفاظت کریں بڑے آدمی بنیں گے

1976 کے اولمپکس میں 100 میٹر کے فائنل میں آٹھ دوڑنے والے تھے
ان میں طلائی تمغہ جیتنے والا آخر میں آٹھ دوڑنے والوں کے مقابلے میں صرف ایک سیکنڈ کے دسویں حصے سے جیتا تھا
(رفتار میں چھوٹا فرق لیکن نتائج میں بڑا فرق)

امریکہ میں گھوڑوں کی دوڑ میں سے ایک پہلے نمبر پر آنے والے گھوڑے کو ایک ملین ڈالر ملے
دوسرے نمبر پر آنے والا گھوڑا جو ہار گیا ناک کے فاصلے سے یعنی ہارنے والا گھوڑے کا ناک کچھ پیچھے رہ گیا
تو اسے صرف $75,000 ملے

(فاصلے میں تھوڑا سا فرق لیکن نتائج میں بڑا فرق)

اسی طرح
اگر آپ کام پر صرف ایک گھنٹہ پہلے جاتے ہیں اور اپنے شعبے میں زیادہ وقت دیتے ہیں
تو آپ ہفتے میں 7 گھنٹے زیادہ دے رہے ہیں

کچھ دنوں میں آپ اپنے دوستوں سے زیادہ وقت دینے کی بنا پر بزنس ‘ دفتر ‘ یا ملازمت میں آگے بڑھ جائیں گے

(ایک چھوٹا سا اضافہ لیکن نتائج میں بڑا فرق)

اگر آپ اذان سے کچھ دیر پہلے مسجد جاتے ہیں تو آپ قرآن مجید کے کم از کم 10 صفحات پڑھ لیں گے

(تھوڑا سا وقت مگر ثواب کا پہاڑ جمع ہو جائے گا)

ہمیشہ وہ دکاندار کامیاب رہتا ہے جو دکان سب سے پہلے کھولتا اور سب سے آخر میں بند کرتا ہے
اپنی زندگی کے تمام شعبوں میں تھوڑے سے اضافے کے قانون پر عمل کریں

اپنے کام کو دیکھیں , اپنے رشتوں , اپنی صحت کو, اپنے بچوں کو دیکھیں
اور سوچیں کہ تھوڑا سا وقت دینے سے آپ کتنے زیادہ کامیاب ہو سکتے ہیں

آپ دیکھیں گے کہ بہت سی جگہوں پر تھوڑے تھوڑے اضافے آپ کی زندگی میں بہت بڑا فرق ڈالیں گے

قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے
ذرہ ذرہ صحراء بنتا ہے
لمحہ لمحہ دن, دن دن ہفتہ, ہفتہ ہفتہ مہینہ, مہینہ مہینہ پھر سال بنتے ہیں

لمحوں کی حفاظت کریں آپ کے سال محفوظ ہو جائیں گے

بسا اوقات ایک لمحہ ایک انچ آپ کی کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ طے کر دیتے ہیں
دو منٹ دیر ہونے سے گاڑی چھوٹ جاتی ہے اور ٹکٹ کا پیسہ ضائع ہو جاتا ہے
سوچیں زندگی کے کاموں میں تاخیر آپ کا کیا نقصان کر رہی ہوگی؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top